آواز

وہ جب مجھ سے بولتا ہے تو
دنیا کی ساری آوازیں
میٹھی تانیں مدھر زبانیں
اس کے اک اک میٹھے بول پہ
سر دھنتی ہیں
اس کی باتیں
سات سروں میں
ایک انوکھا سر بنتی ہیں
اتنا میٹھا لہجہ اس کا
وہ بولے تو
دنیا کی ساری آوازیں
چپ رہ کر اس کو سنتی ہیں