آواز کا وہم
کون تھا
کس نے پکارا تھا مجھے
کوئی نہیں
کوئی نہیں بس وہم تھا
وہم کی آواز نے چونکا دیا
اس زمیں پر
کیا کوئی ایسا نہیں جو مجھے آواز دے
اک خلا ہے اور
خلا کے اس طرف
تیرگی ہی تیرگی
تیرگی کی آنکھ میں
تشنگی ہی تشنگی
ہاں مگر اس تیرگی
اس تشنگی
اس خلا کے اس طرف
کوئی تو ہے