آنسو

جب تک نشان پختہ نہیں ہو جاتا
آنسو نہیں کہلاتا
آنسو سیال صورت نہیں
جامدانہ وصف کا بھی حامل ہے
قیمت عرض ہنر کی خاطر
استقامت ،پختگی اور گرفتگیٔ فکر لازم ہے
وقت ہتھیلی پر ٹھہری شبنم کو آئینہ کیا دکھلاتا
شبنم خود متصف ہے آئینے کی
نوشتہ ہے وقت کی