عکس یعقوب راہی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جب بھی دھرتی کا کوئی حصہ تمہیں چپ سا دکھائی دے تو اس کی خامشی کو بے حسی کو نام مت دو سرد گہری خامشی کا کرب سمجھو اس کے سینے میں دبے لاوے کی زندہ دھڑکنوں کا عکس ممکن ہے تمہیں خود اپنے آدرشوں میں رہ رہ کر نظر آئے