یوں ہی چلتے رہنے سے کیا ہوگا
یوں ہی چلتے رہنے سے کیا ہوگا
اپنا کہنے کو بس اک رستا ہوگا
صحرا جنگل دشت نہ ویرانا کوئی
دیوانے کا گھر جانے کیسا ہوگا
اس کو لگتا ہے کہ میں بالکل تنہا ہوں
کس کے ساتھ مجھے اس نے دیکھا ہوگا
اس کا ڈر میرے ڈر سے مل کر بولا
ہم نہ ہوئے تو ان دونوں کا کیا ہوگا