یہ جہان رنگ و بو تیری دل لگی بھی ہے
یہ جہان رنگ و بو تیری دل لگی بھی ہے
پوچھ اپنے بندوں سے جن کی بے بسی بھی ہے
کیسی سخت مشکل ہے کیسا امتحاں ہے یہ
جال میں پھنسے بھی ہیں جال زندگی بھی ہے
عشق دو جہاں بھی ہے عشق لا مکاں بھی ہے
عشق ذات ہے میری عشق آگہی بھی ہے
ان کی راہ تک لینا ان کو یاد کر لینا
یہ ہی دل کی بیتابی یہ ہی بے خودی بھی ہے
زندگی کے روز و شب دل کی یہ جنوں خیزی
یہ ہی غم کا مخزن ہے یہ ہی سر خوشی بھی ہے
سب کی بات سن لینا سب سے بات کر لینا
یہ مزاج ہے میرا یہ ہی بندگی بھی ہے