یہ بہار و خزاں کے افسانے

یہ بہار و خزاں کے افسانے
لوگ بھی کس قدر ہیں دیوانے


کون سی منزل حیات ہے یہ
دل فسردہ خموش میخانے


آپ تو سوچتے رہے لیکن
جل مجھے مسکرا کے پروانے


ہیں یہی وقت کی متاع عزیز
چند آزردہ قلب دیوانے