یاد راتوں میں آ گیا کوئی

یاد راتوں میں آ گیا کوئی
رات مجھ کو رلا گیا کوئی


مجھ کو سینے سے مت لگا ساقی
مجھ میں کانٹے بچھا گیا کوئی


اے ہوا جا اسے خبر کر دے
اپنا وعدہ نبھا گیا کوئی


سب کو حصہ ملا تھا لیکن کیوں
میرے حصے کو کھا گیا کوئی


تیرے رونے کی ایک وجہ تو ہے
مجھ کو یوں ہی رلا گیا کوئی


میری غلطی نہیں ہے اے پتھر
مجھ کو پاگل بنا گیا کوئی