اٹھ کے در سے تمہارے اگر جائیں گے

اٹھ کے در سے تمہارے اگر جائیں گے
تم ہی کہہ دو کہاں اور کدھر جائیں گے


جاں دے دیں گے ہم پہ مر جائیں گے
جاں نثاروں میں نام اپنا کر جائیں گے


تیرے عاصی بھی ہیں تجھ سے الفت بھی ہے
قہر بھی تیرا تیری رحمت بھی ہے


تیرا دوزخ بھی ہے تیری جنت بھی ہے
تو جدھر بھیج دے گا ادھر جائیں گے