اس کا لہجہ ایسا جیسے ماچس کی اک تیلی سی (ردیف .. *)
اس کا لہجہ ایسا جیسے ماچس کی اک تیلی سی
دل پہ سیدھے لگ جاتی ہے اس کی بات نکیلی سی
سوکھے سوکھے لب ہیں اس کے اس کی پلکیں گیلی سی
جانے کیسا درد ملا ہے آنکھیں ہیں پتھریلی سی
عریانی کا رقص ہے جاری بس ایک بٹن دباتے ہی
نسل نو دیکھے جاتی ہے فلمیں نیلی نیلی سی
اس رستے پہ چلنا بے حد مشکل بے حد مشکل ہے
سچائی کی راہ ہے یارو راہ بھی وہ پتھریلی سی
سستی ہے بے حد یہ جاں بچ کے رہنا جان جاں
جانے کیسی ہوا چلی ہے سانسیں ہیں زہریلی سی
**