تمہیں آزاد کرتا ہوں

محبت کے سبھی وعدے
سبھی قسمیں سبھی رسمیں
جنہیں مل کر نبھانے کے
کیے عہد و پیماں ہم نے
تمہیں اب بھار لگتا ہے
جو بندھن توڑنا چاہو
مجھے گر چھوڑنا چاہو
ستم یہ بھی میں سہہ لوں گا
تمہارے بن میں رہ لوں گا
کہ دل ناشاد کرتا ہوں
تمہیں آزاد کرتا ہوں
تمہیں آزاد کرتا ہوں