ٹیوشن

چنتی ہوں میں لمحہ لمحہ
ساحل سے تابندہ موتی
اور باغوں سے پھول
موتی اور پھولوں کی جب پازیب بنا کر پہنوں گی
چڑھتا سورج وجد میں آ کے میری ایڑی چومے گا
اور سمندر شام کنارے پیاس کا دامن کھولے گا