تیز پڑھنے کی عادت کس طرح اختیار کی جائے

تیز پڑھنے کی عادت کس طرح اختیار  کی جائے ۔ ۔ صائمہ افضل

آپ طالب علم ہوں یا زندگی کے کسی اور شعبے سے تعلق رکھتے ہوں آپ کو اکثر مطالعے کی تیز رفتاری کی ضرورت رہے گی تاکہ کم از کم وقت میں کتاب سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔ بالفرض آپ کی موجودہ رفتار 250 النظر فی منٹ ہے تو چند ہفتوں کی مشق سے یہ رفتار 500 الفاظ  فی منٹ تک پہنچ سکتی ہے اور نہ صرف آپ رفتار بڑھا سکیں گے بلکہ مضمون کے مواد کو بہتر طور پر سمجھ بھی سکیں گے اس سلسلے میں اس باب میں آپ کو کچھ طریقے بتائے جار ہے ہیں جس پر عمل کر کے آپ اپنے مطالعے کی رفتار اتنی بڑھا سکتے ہیں کہ آپ کوئی رسالہ یا ہلکا پیمانہ ناول ایک ہی نشست میں ختم کر سکیں گے۔ اگر مطالعے کے دوران آپ کی توجہ قائم نہیں رہتی، خیال بکھر جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنے مطالعے کی عادات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اس کے لیے کچھ رہنما اصول یہ ہیں۔

  • آپ نصابی کتب کے علاوہ بھی مطالعے کے لیے وقت نکالیں، ہر ہفتے کم از کم ایک کتاب ختم کریں، اس طرح تیز رفتار مطالعہ آپ کی عادت بن جائے گا۔
  • آپ کے ناولوں اور رسالوں میں ایک ایک لفظ پڑھنے کی بجاے مضمون کا مرکزی خیال سمجھنے کی کوشش کریں۔ اگر کوئی جملہ سمجھ نہ آئے تو آگے بڑھ جائیں کیونکہ مصنف عام طور پر بعد میں آنے والے جملوں میں وضاحت کر دیتے ہیں۔
  • مضمون کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ محض تیز پڑھ لینا کافی نہیں ہے ۔ اکثر و بیشتر وہ مضامین پڑھیں جو توجہ طلب ہوں۔ اپنے آپ سے اکثر سوال کریں کہ کیا میرے علم میں پچھلے پانچ سال میں اضافہ ہوا ہے؟ اس طرح سمجھ کر تیز مطالعے کی عادت پختہ ہو جائے گی۔
  • وقت اور صفحات متعین کر کے مطالعہ کریں اور مقررہ وقت میں مخصوص شدہ صفحات پڑھ ڈالیں جب آپ کو یہ احساس ہو گا کہ آپ نے مقررہ وقت میں کتاب کا ایک باب ختم کرنا ہے تو نہ صرف رفتار بڑھ جاۓ گی بلکہ آپ زیادہ توجہ سے مطالعہ کریں گے ۔
  • پوری کتاب کا مطالعہ ایک ہی رفتار سے کریں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ نوٹ کریں کہ پندرہ منٹ میں آپ زیادہ سے زیادہ کتنے صفحات پڑھ سکتے ہیں؟ ان صفحات کو چار سے ضرب دے لیں۔ یہ آپ کی صفحات فی گھنٹہ رفتار ہوگی۔ اب کوشش کریں کہ پوری کتاب کے مطالعے کے دوران آپ کی یہی رفتار رہے اور گھڑی سے چیک کرتے رہیں۔ آپ ہر روز یہ مشق کریں۔ اس طرح کتاب کو جلدی ختم کرنے کی بہتر تراکیب خود ہی آپ کے ذہن میں آئیں گی۔
  • مضمون میں توجہ قائم رکھنے کے لیے آپ جلد از جلد مرکزی خیال سمجھنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوانات