تیرے جانے کے بعد کیسا ہے
تیرے جانے کے بعد کیسا ہے
دل میں اتنا فساد کیسا ہے
آئیے دیکھیے ہمارا دل
ٹوٹ جانے کے بعد کیسا ہے
عشق میں چوٹ ہم نے کھائی ہے
ہم سے پوچھو کہ سواد کیسا ہے
پوچھئے تو جواب بھی دوں گی
دیکھنا اعتماد کیسا ہے
دوست بنتے چلے گئے میرے
پھر یہ جانا نہاد کیسا ہے