تلخ تجربہ

بچپن بیتا کھوئی جوانی
آیا بزرگی کا موسم


جس کی ہر اک ساعت نے
آنکھوں کو بے نور کیا


آس کو چکنا چور کیا
تب جا کر یہ راز کھلا


رات کے تٹ پر آ کر سورج
ظلمت کا ہو جاتا ہے


اور تعطل جسموں میں بو جاتا ہے