تبدیلی

ایک تھا راجہ ایک تھی رانی
کون سنائے اب یہ کہانی
اب نہ شیر کو جال میں پکڑے
اور نہ چوہا جال کو کترے
اور نہ جیتے بازی کچھوا
اور نہ رہے خرگوش بھی سوتا
چاند کی بڑھیا چلی گئی ہے
سوت کاتنا چھوڑ چکی ہے
حاتم طائی اور علی بابا
سکھی سخاوت اور مرجینہ
کوئی سناتا نہیں کہانی
نہ تو دادا اور نہ نانی
ختم ہوئے سب جادو ٹونے
قصے پریوں کے بھوتوں کے
ہر دم ٹی وی پیش نظر ہے
اب دنیا کا حال دگر ہے
ٹی وی میں کارٹون آتے ہیں
بچوں کا دل بہلاتے ہیں