سردی
اف رے یہ سردی کا موسم
کانپ رہے ہیں دیکھو تو ہم
کیسی کڑاکے کی سردی ہے
جیسے ہوا میں برف بھری ہے
پہنے ہوئے ہیں کوئی سوئیٹر
یا ہے گلے میں اونی مفلر
کوئی رضائی اوڑھے بیٹھا
چادر میں ہے کوئی لپٹا
دستانے اور موزے پہنے
گھوم رہے ہیں دیکھو بچے
آگ ہے آگے تاپ رہے ہیں
کمبل میں لپٹے بیٹھے ہیں
واہ رے سردی واہ رے سردی
دن چھوٹے ہیں رات ہے لمبی