تاج محل سی لگتی ہو

سر پہ اپنے جوڑا باندھے
مانجھی کی امید لگائے
بھیگی اجلی صبح میں تم
کہرے کی چادر میں لپٹی
ندی کنارے سوچ میں گم
تاج محل سی لگتی ہو