Abu Bakr Abbad

ابو بکر عباد

شاعر اور مصنف، اردو فکشن پر تنقیدی کتابیں لکھیں، دلی یونیورسٹی کے شعبہ ٔ اردو سے وابستہ

Poet and critic, authored books on Urdu fiction; Urdu faculty in Delhi University

ابو بکر عباد کے تمام مواد

19 نظم (Nazm)

    عالموں کو بن باس دینے والے

    سورج سے سائے کی توقع بادل سے سنہری دھوپ کی کانٹوں سے مہکتے پھول کی خوشبو صحرا سے ہریالی کی کیسے بھولے آپ ہیں صاحب کیسی توقع رکھتے ہیں کیچڑ میں جب آپ چلیں گے پاؤں تو گندے ہوں گے ہی جھوٹوں کی صحبت میں رہ کر سچ کیسے کہہ پائیں گے مرے ہوئے انساں کے لحم سے کیوں رغبت رکھتے ہیں آپ اب بھی ...

    مزید پڑھیے

    رب بھی تیرے جیسا ہے ماں

    شیریں نرمل جھرنے جیسی ٹھنڈی تازہ ہوا کے ایسی رم جھم اور برکھا کی طرح تو سورج اور چندا سی سخی ہے جلتی دھوپ میں بادل ہے تو رب کے پیار کی چھاگل ہے تو ہاں ماں بالکل ایسی ہے تو تو سیتا تو مریم ہے ماں رابعہ اور صفیہ ہے تو ہے یشودھا تو ہے حلیمہ زینب تو ہے فاطمہؓ ہے تو پاروتی اور دیوکی ...

    مزید پڑھیے

    جنگل ہم اور کالے بادل

    آیا اک ہوا کا جھونکا یادیں بہت سی لے آیا رات کے سناٹے کی خوشبو اجلی صبح کی چہکاریں سبز ملائم پتوں والے بھیگے تنوں کا تازہ لمس اونچے گھنے جنگل کے اندر سانپ سے بل کھاتے رستوں پر ہونٹوں پہ آنکھوں میں سجائے جھجک خلش کی تتلی کو میرا اس کا تنہا سایہ وہ لمحہ بھی یاد آیا جب ہم جیسے ہی ...

    مزید پڑھیے

    مجھے شرمندہ رکھتے ہیں

    یہ ہر شب سوچ کر سوتا ہوں آنے والی صبحوں میں گلوں سے پتیوں سے اوس کی بوندیں چرانی ہیں شہہ آکاش کی نظریں نما کرنوں سے پہلے جاگ جانا ہے صبائے عنبریں کے لمس کو محسوس کرنا ہے لباس سبز میں ملبوس الھڑ پتیوں کی باتیں سننی ہیں حسیں دوشیزہ کی مسکان سی کلیوں سے دو اک بات کر لوں گا مگر کچھ کر ...

    مزید پڑھیے

    کون ہے مجرم شہر علم کی تاراجی کا

    یہ جو بونے خدا بنے ہیں عجیب شے سے جو لگ رہے ہیں ہیں در حقیقت یہ آدمی ہی بس ان کی خصلت جدا ہے تھوڑی انا جو ان کی کچل چکی ہے ضمیر ان کا جو مر گیا ہے یہ سچ ہے ذہنی غلام ہیں اب خباثتوں کے امام ہیں یہ ہمیشہ جھک کر ملے دنی سے ثنا میں رطب اللسان ہو کر گنہ کو ان کے ثواب جانا فریب کو لا جواب کہہ ...

    مزید پڑھیے

تمام