شرنارتھی کفیل آزر امروہوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں خواب شب کی منڈیروں پہ بیٹھے ہوئے گھورتے ہیں مجھے میری آنکھوں میں بسنے کو بے چین ہیں میں اسی خوف سے رات بھر جاگتا ہوں کہ میں سو گیا گر تو یہ میری آنکھوں میں بس جائیں گے اور کل ان کی قیمت چکانی پڑے گی مجھے