شرعی سرکس کی گیدڑ
وہی سب تھا
وہی غم تھا وہی رب تھا
وہی اطوار کوکب تھے
وہی دستور نخشب تھا وہی سب تھا
مگر اس بار رو لینے کی آزادی بھی مجھ سے چھن گئی ایسے
کہ یہ کہنا پڑا پچھلے دکھوں میں اک سکھ تو تھا
کم از کم رونے کے خفیہ طریقے سوچنا مجھ کو نہ پڑتے تھے
مجھے کہنا پڑا آخر
کہ شاید پہلے ہی سرکس میں میں کچھ اس سے بہتر تھی
میں اس سرکس میں گیدڑ ہوں
مگر میں سابقہ سرکس میں مٹی کی سہی پر شيرنی تھی میں