سنگم

پریاگ میں ملی ہے جمنا سے آ کے گنگا
پگھلا ہوا یہ نیلم بہتا ہوا وہ ہیرا


ان کی جدائیوں نے کھینچا ہے نقش جوزا
ان کی روانیاں ہیں شان خدائے یکتا


سنگم کی سیڑھیوں پر موتی لڑھک رہا ہے