صحافت اور ادب کا رشتہ

ایک محفل میں مشہور صحافی احمد علی اور ان کی اہلیہ ہاجرہ مسرور( جو بہت مشہور ادیبہ ہیں)، ابراہیم جلیس اور بہت سے ادیب جمع تھے ۔ اچانک ایک صاحب نے ابراہیم جلیس سے سوال کیا :
’’صاحب یہ بتائیے کہ صحافت اور ادب میں کیا رشتہ ہے ؟‘‘
اس پر جلیس مسکرائے اور احمد علی اور ان کی اہلیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:
’’جو احمد علی اور ہاجرہ مسرور میں ہے ۔‘‘