فحاشی پر سزا اور جرمانہ

رفیق چوہدری کے افسانوں کا مجموعہ’’محبتوں کے چراغ‘‘ شائع ہوا ۔ اس پر دیباچہ ابراہیم جلیس نے لکھا تھا ۔ مصنف اور دیباچہ نگار دونوں کو پاکستان سرکار نے فحاشی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ مقدمہ چلا اور دونوں کو تین ماہ قید اور تین ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔ اس واقعہ کے بعد ابراہیم جلیس نے چوہدری رفیق سے کہا:
’’آئندہ تم ناول لکھنا بند کردو اور میں دیباچے لکھنا تا کہ دوبارہ یہ دن نہ دیکھنا پڑے۔‘‘