رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوں

رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوں
منہ ڈھانپے کفن میں شرمسار آیا ہوں


آنے نہ دیا بار گنہ نے پیدل
تابوت میں کاندھوں پہ سوار آیا ہوں