خطبۂ صدارت: سندھ پراونشل اردو کانفرنس
(مولانا نے یہ خطبہ بحیثیت صدرسندھ پراونشل اردو کانفرنس ۳۱/ دسمبر ۱۹۳۷ء کو کراچی میں پڑھا۔ مرتب) یہ زمانہ عجیب وغریب انقلابات و تغیرات اورعجیب وغریب اختراعات و ایجادات کا ہے۔ ہم وہ عجائبات دیکھ رہے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ تاربرقی، ٹیلی فون، ایروپلین ...