قومی زبان

انور سجاد: آتی جاتی سانس کا عالم نہ پوچھ

انور سجاد، اداکار، صدا کار اور کہانی کار تھے۔ دنیا کے اسٹیج پر انھوں نے اپنی کہانی کاری، صدا کاری اور اداکاری کی داد وصول کی، وقت نے تالی بجائی اور ان کی زندگی پر فنا کا سیاہ پردہ گر گیا۔ وہ ان لوگوں میں سے تھے جو تقسیم سے تیرہ برس پہلے پیدا ہوئے۔ جدی، پشتی لاہورکے رہنے والے۔ ...

مزید پڑھیے

میں افسانہ کیونکر لکھتا ہوں

معزز خواتین و حضرات! مجھ سے کہا گیا ہے کہ میں یہ بتاؤں کہ میں افسانہ کیونکر لکھتا ہوں۔ یہ ’کیونکر‘ میری سمجھ میں نہیں آیا۔ ’کیونکر‘ کے معانی لغت میں تو یہ ملتے ہیں۔ کیسے اور کس طرح؟ اب آپ کو کیا بتاؤں کہ میں افسانہ کیونکر لکھتا ہوں۔ یہ بڑی الجھن کی بات ہے، اگر میں ’کس طرح‘ کو ...

مزید پڑھیے

عوامی ادب کے مسائل اور اردو کی ادبی روایت

ادب کی عوامی صنفیں اور روایتیں اردومعاشرے میں اپنے لئے کوئی مستقل جگہ کیوں نہیں بناسکیں؟ اس سوال کا جواب بہت واضح ہے اور اتنا ہی افسوسناک بھی۔ اردو کی اشرافیت (Sophistication) اور مدنیت (Urbanity) نے برصغیر کے مجموعی کلچر میں جن عناصر اور جہتوں کا اضافہ کیا ہے، وہ بہت قیمتی ہیں۔ ہمارے ...

مزید پڑھیے

قرۃ العین حیدر

’’کنڈیرا کو اپنے بارے میں گفتگو کرنا سخت ناپسند ہے۔ وہ صحافی جواس کی زندگی کا حال بیان کرنے کے شائق ہیں، لامحالہ چند جانے پہچانے حقائق دہرانے پر اکتفا کرتے ہیں۔ اپنے بارے میں گفتگو سے احتراز کی خواہش بیشتر نقادوں کے اس رجحان کے خلاف ایک جبلی ردعمل معلوم ہوتی ہے جس میں وہ لکھنے ...

مزید پڑھیے

میرزا یگانہ

یگانہ کی شاعری سے اٹھنے والے ہر سوال کا جواب ان کی شخصیت فراہم کرتی ہے۔ چنانچہ ان کی شاعری کا کوئی بھی مطالعہ، شخصیت کے مطالعے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ جب شاعر کا پورا وجود ہی اس کا تجربہ بن جائے اور یہ تجربہ بھی اپنی کلیت کے ساتھ قاری کو متوجہ کرنے کی سکت رکھتا ہو تو تنقید کے لئے ...

مزید پڑھیے

اقبال اور فکر جدید

اقبال اس صدی کے پہلے شاعر ہیں جن کے یہاں نئے انسان کے ذہنی، سماجی، اخلاقی اور روحانی مسئلوں کا احساس ملتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اقبال کا رشتہ اپنی شعری روایت سے بھی مضبوط اور مستحکم ہے۔ ایسا اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اقبال نے اپنے بیش تر معاصرین کے برعکس، روایت کوصرف عادت کے طور ...

مزید پڑھیے

اقبال اور صنعتی تمدن

صنعتی تمدن ایک نیا ذہنی استعارہ بھی ہے، جس سے انسان کی جذباتی زندگی میں الجھے ہوئے سوالوں کا طویل سلسلہ جڑا ہوا ہے۔ بیسویں صدی کے اوائل میں صنعتی ترقی کی مجنونانہ دوڑ کے خلاف دانشوروں کے ایک حلقے سے احتجاج کی صدا بلند ہوئی تو ایک دوسرے حلقے نے اسے دل و نظر کی بے بصری اور سائنس کے ...

مزید پڑھیے

نیر مسعود (جاگتا ہوں کہ خواب کرتا ہوں)

’’ماحول میں ایک عجیب چیز ہے۔ بعض لوگوں نے کہاکہ اس افسانے کے ماحول سے ہمیں لگا کہ ہم اس زمانے میں پہنچ گئے ہیں۔ میں نے کہاکہ ہم نے تو ایسی کوئی چیز نہیں لکھی کہ مثلاً کون کیا پہنتا تھا۔ ماحول جن چیزوں سے بنتا ہے وہ تویہی ہیں نا کہ لوگوں کا لباس کیا ہے۔ سڑکیں کس قسم کی ہیں۔ ...

مزید پڑھیے

اقبال کے شعری تصورات

فن، سماجی سطح پر افراد کو دو حصوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔ ایک وہ جو اسے سمجھتے ہیں، دوسرے وہ جو اسے نہیں سمجھتے۔ یہ صورت حال ہر بڑے شاعر کے ساتھ پیش آتی ہے۔ اقبال کا المیہ بھی یہی ہے۔ وہ ایک کثیرالابعاد شخصیت رکھتے تھے۔ چنانچہ ان کی حیثیت کا تعین بھی انہیں مختلف خانوں میں بانٹنے ...

مزید پڑھیے

ادیب کی ہماری شاعری

یہ چلن عام ہے کہ اپنی ادبی روایت کے پس منظر میں ادب کی تفہیم اور تنقید کا جائزہ لیتے وقت حالی، آزاد اورشبلی کے دور سے نکل کرہم سیدھے ترقی پسندتحریک کے دور میں داخل ہوجاتے ہیں۔ تنقید میں امدادامام اثر، وحیدالدین سلیم، چکبست، دتاتریہ کیفی، سلیمان ندوی، مولوی عبدالحق، حامدحسین ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6139 سے 6203