قومی زبان

حصار

اب فردوس میرے سامنے ہے لیکن اس سے پہلے ایک طویل عرصہ تک آتش فرقت سے میری آنکھیں پگھلتے ہوئے غم میں نم ہوتی رہی تھیں۔ وہ جو کبھی مرکز ِ نگاہ تھی، میری منزل تھی اب خوابِ منزل ہے، خواب جو حقیقت کے پس پشت ہوتا ہے۔ حور کا وجود اور اس کا خوبصورت ہونا اس لیے حقیقت ہے کہ وہ میری مسہری پر ...

مزید پڑھیے

پرندے پکڑنے والا

اس کی زندگی کا راستہ جنگل کی جانب جاتا ہے لوگ زندہ رہنے کے لئے جنگل چھوڑ شہر کی طرف واپس ہوتے ہیں۔ شہر کے روشنیوں میں ڈوبنے سے پہلے وہ ایک میلی سی پوٹلی میں دو روٹی، ایک پیاز کی گانٹھ، نمک کی ڈلی اور دوہری مرچ باندھ لیتا۔ اناج کی پھٹکن ایک کاغذ کی پڑیا میں باندھ کر پوٹلی کو لاٹھی ...

مزید پڑھیے

بن باس کے بعد

صوتی گونج۔۔۔ جو اپنے وجود کے لئے پریشان تھی۔۔۔ یکا یک ماحول صداؤں سے مرتعش ہو گیا۔۔۔ کہ ضرور بناؤں گا۔ زمین پر اپنا ایک نائب، جمیل پری زاداپنی برتری کے لئے بے چین ہوئے۔۔۔ کیا آپ پیدا کریں گے زمین پر ایسے لوگوں کو جو فساد کریں گے اور خون ریزیاں کریں گے جب کہ ہمارے وجود کے سب ...

مزید پڑھیے

ہم سفر

شام نے اپنے گیسو پھیلا دئیے تھے۔ سورج آہستہ آہستہ روپوش ہو رہا تھا اور ہر آدمی جلدی جلدی اپنے گھر پہنچنے کے لئے بس اسٹاپ کی طرف بھاگ رہا تھا۔میں بھی اپنے دفتر سے نکل کر بس اسٹاپ پر آگیا اور ایک بینچ پر بیٹھ کر بس کا انتظار کرنے لگا۔ مجھے جامعہ نگر جانا تھا اور میری بیوی ابھی تک ...

مزید پڑھیے

ڈوبتا ابھرتا ساحل

موسم گرما کی سخت دھوپ میں آگ اگلتے راستوں سے کچھ پرے، سُگنی داتون بیچتی رہتی۔ منہ اندھیرے وہ بستر سے اٹھ کر ہتھیلیوں سے آنکھوں کو ملتی گھر سے نکل جاتی۔ وہ چند روپیوں کے لیے سورج میں اپنے جسم و جاں کو جلاتی رہتی اور جب اُسے یقین ہوجاتا کہ اب وہاں کوئی اُس کے داتون کو خریدنے والا ...

مزید پڑھیے

پناہ گاہ

نہ جانے کہاں سے لکھمنیاکی ریگستان کی طرح خشک آنکھوں میں پانیوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔ اس کا دل بھر آیا۔ اُس نے اپنی چھ سالہ بیٹی سمتا کو زور سے بھینچ لیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ سمتا بھی ماں کو روتا دیکھ کر بلک پڑی۔ بیٹی کو بلکتا دیکھ کر لکھمنیا نے اُسے خود سے الگ ...

مزید پڑھیے

میں دامنی نہیں ہوں

شام نے اپنے چہرے پر کالک مل کراپنی سیاہی کو اور زیادہ سیاہ کر لیا‘ رات دھیرے دھیرے اپنا پاؤں پھیلانے لگی۔ رات جب آتی ہے تو دن بھر کا تھکا ماندا انسان اپنی تکان مٹانے کے لئے اپنے تھکے بدن کو بستر پر پھیلا کر آرام کی نیند سو جاتا ہے مگر شہر کے کچھ علاقے ایسے ہوتے ہیں جو بارہ بجے کے ...

مزید پڑھیے

گھر واپسی

رحمان اور سلمان کی گھر واپسی ہو گئی یعنی مسلمان سے ہندو ہو گئے۔ اب ان کا نام راما نند اور ستیندر رکھا گیا۔ ایک مذہبی تقریب میں اگنی کے سامنے دونوں کو بیٹھا کر اشلوک پڑھائے گئے۔ گنگا جل کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ ماتھے پر تلک لگایا گیا اور پرساد کھلائے گئے۔ یہ سب ایک دن میں نہیں ہوا تھا۔ ...

مزید پڑھیے

پیاسی ہے زمیں، پیاسا آسماں

غروب ہوتے ہوئے سورج کی زر نگار شعاعیں جب گاؤں کے خلط ملط مکانوں کی منڈیروں کو چومتے ہوئے مغرب کی سمت جھکنے لگیں اور کچھ ہی لمحوں میں نظروں سے اوجھل ہو گئیں تو خلاف دستور یکایک فضا پر ایک دبیز اداس افسردہ سی کیفیت مسلط ہو گئی۔ اس وقت کا رو مانجھی گاؤں کی اکلوتی چائے کی دکان سے ...

مزید پڑھیے

منڈیر پر بیٹھا پرندہ

آنکھوں میں آسمان! پیروں میں سفر! ہاتھوں میں پتھّر! وہ پرندہ کب کہاں مل جائے جس کی تلاش نے مجھے گلی کوچوں کی خاک چھاننے پر مجبور کر دیا۔ میں کتنے مزے سے اپنے گھر میں سکھ کی سانس لے رہا تھا کہ اچانک میری منڈیر پر وہ ایک پرندہ نظرآگیا۔ پہلے تو میں نے نظر انداز کر دیا‘ لیکن آہستہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6118 سے 6203