قومی زبان

تیسرا سگریٹ

جب دیو راج نے دیکھا کہ سب ہمہ تن گوش بنے بیٹھے ہیں تو اس نے منہ قدرے اوپر کو اٹھا کر سگریٹ کا دھواں ایک فرّاٹے کے ساتھ چھوڑنا شروع کیا۔۔۔ اور ہم اس کے گول منہ میں سے دھواں تیزی سے نکلتے اور فضا میں تحلیل ہوتے دیکھتے رہے۔۔۔ یہ اس کی مخصوص عادت تھی کہ بات شروع کی اور جب دوست متوجہ ...

مزید پڑھیے

باندھ

شام اونگھ رہی تھی۔ وقت زیادہ نہیں ہوا تھا، لیکن آکاش میں دفعتاً کالی گھٹا چھا جانے سے گہری شام کا دھوکا ہونے لگا تھا۔ وسیع گھٹا دبے پاؤں آئی اور پھر نیلے آکاش پر اپنے گہرے مٹیالے رنگ کا پلستر کر دیا۔ یہ گھٹا اپنی جھولی میں ہوا کا ایک جھونکا تک نہیں لائی تھی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ...

مزید پڑھیے

آبشار

اگر کبھی دہرہ دون جانے کا اتفاق ہو تو آپ کا میزبان آپ کو سنسل دھارا نامی مقام دیکھنے کی دعوت ضرور دے گا اور آپ انکار ہر گز نہ کیجئے گا۔ سنا ہے کہ اب وہاں بسیں جانے لگی ہیں، لیکن پہلے دہرہ دون سے راجپور قصبے تک کوئی آٹھ میل کا سفر لاری میں طے کر پڑتا تھا اور سنسل دھارا تک پہنچنے کے ...

مزید پڑھیے

لمحے

سوم کا دن تھا۔ یوں تو میں اپنے دوستوں کی بہت قدر کرتا ہوں لیکن کبھی کبھی جی چاہتا ہے کہ دوستوں کی صورت تک نہ دکھائی دے اورمیں محض اپے لیے ہی ہوکر رہ جاؤں۔ میرے دوستوں کی تعداد بہت کم ہے، اس لیے مجھے ایسے دن بھی میسر آجاتے ہیں۔ جس روز کا میں ذکر کر رہا ہوں، وہ اسی قسم کا دن تھا۔ صبح ...

مزید پڑھیے

تعویذ

’’چار نمبر صاحب دو روپے مانگتے ہیں۔‘‘ بیرے کا مطلب یہ تھا کہ جو صاحب کمرہ نمبر 4 میں ٹھہرے ہوئے ہیں وہ دو روپے طلب کرتے ہیں۔ مجھے تعجب ہوا اور غصہ بھی آیا کہ یہ شگوفہ کیسا؟ جو مسافر ہوٹل میں قیام پذیر ہو اس سے ہم روپیہ وصول کرنے کے عوض الٹا اسی کو اپنی گرہ سے روپے ادا کریں۔ میں ...

مزید پڑھیے

سورما سنگھ

پچھلی گرمیوں میں جب تفریح کے لیے پہاڑ پر گیا تو وہاں لوگوں کا غیر معمولی رش پایا۔ کوئی ہوٹل، کوئی مکان یا دھرم شالہ خالی نہ تھی۔ بہت دوڑ دھوپ کے بعد کہیں گوردوارے میں جگہ ملی۔ ایک معمولی سا کمرہ تھا اور اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا باورچی خانہ۔ گوردوارے میں تین روز تک تو مفت رہنے کی ...

مزید پڑھیے

پیپر ویٹ

وہ کتنا خوش تھا۔ آخر چھبیس برس کی عمر بھی کیا ہوتی ہے۔ اسے ترقی دے کر اب بنک کا منیجر بنا دیا گیا تھا۔ آہا! اس کی مسرت کا بھلا کیا ٹھکانہ تھا۔ وہ دفتر سے گھر اڑ کر پہنچا۔ جب وہ مدن مینشنز کے صحن میں داخل ہوا تو دفعتاً اس کے لبوں کی مسرت معدوم ہوگئی۔ اس کی بیوی آج پھر ڈرائنگ روم کی ...

مزید پڑھیے

ہندوستاں ہمارا

ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا اقبال جگجیت سنگھ اپنی بیوی کی تلاش میں تھا۔ بھلا اتنے بڑے جوڑ میلے میں ایک عورت کو ڈھونڈ نکالنا بھی کوئی آسان کام تھا۔ سکھوں کا جوڑ میلہ ایک برس میں ایک ہی مرتبہ لگتا تھا۔ گورو ارجن دیوجی مہاراج کی یاد میں بڑے بڑے دیوان لگتے۔ پنجاب کے دور ...

مزید پڑھیے

تین باتیں

ردیل سنگھ گوردوارہ ڈیرہ صاحب کے صحن میں سویا ہوتا تو اسے منہ اندھیرے ہی جاگنا پڑتا۔ چونکہ گوردوارے میں صبح ہی صبح شبدکیرتن شروع ہو جاتا تھا اور صحن کی صفائی کے لیے مسافروں کو جگانا پڑتا تھا، اس لیے چھت پر دیر تک سویا رہا۔ یہاں تک کہ سورج نکل آیا اور تیز دھوپ میں شیر پنجاب ...

مزید پڑھیے

دیش بھگت

شام ہوچکی تھی۔ میں چھوٹے بھائی کو چٹھی لکھ رہا تھا کہ اتنے میں چچا اندر داخل ہوئے، بغیر کسی تمہید کے بولے، ’’سنو! آج ذرا خاص کام ہے۔ تم کو میرے ساتھ چلنا ہوگا۔‘‘ ’خاص کام‘ والے الفاظ سن کر میں نے سرہانے سے صفا(۱) جنگ اٹھائی اور اسے فرش پر ٹیک اٹھ کھڑا ہوا۔ ’’مسلمانوں کا محلہ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6101 سے 6203