قومی زبان

خواب اور تقدیر

ناقوں پہ سوار چپ سادھے سانس رو کے ہم دیر تک اس راہ چلتے رہے حتیٰ کہ آگے آگے چلتے ہوئے ابوطاہر نے اپنے ناقے کی نکیل کھینچی اوراطمینان بھرے لہجہ میں اعلان کیا، ’’ہم نکل آئے ہیں۔‘‘ ’’نکل آئے ہیں۔‘‘ ہم تینوں نے تعجب اور بے یقینی سے ابوطاہر کو دیکھا، ’’رفیق کیاہم تیرے کہے پر ...

مزید پڑھیے

لمبا قصہ

اس نے مجھے حیران ہو کر دیکھا اور پوچھا، ’’تمہیں کیسے پتہ چلا؟‘‘ میں نے کہا، ’’بس ہمیں پتہ چل گیا، بتاؤ کہ وہ قصہ کیا تھا؟‘‘ کہنے لگا، ’’یار اصل میں وہ تھی میری کلاس فیلو، ہم دونوں نے ایک ہی سبجکٹس لے رکھے تھے اور بات یہاں سے شروع ہوئی۔۔۔‘‘ کہتے کہتے رکا جیسے اسے بہت سی ...

مزید پڑھیے

زرد کتا

ایک چیز لومڑی کا بچہ ایسی اس کے منہ سے نکل پڑی۔ اس نے اسے دیکھا اورپاؤں کے نیچے ڈال کر روندنے لگا، مگر وہ جتنا روندتا تھا اتناوہ بچہ بڑا ہوتا جاتا تھا۔ جب آپ یہ واقعہ بیان فرما چکے تھے تو میں نے سوال کیا، ’’یا شیخ۔۔۔ لومڑی کے بچہ کا رمز کیا ہے اور اس کے روندے جانے سے بڑے ہونے میں ...

مزید پڑھیے

شہر افسوس

پہلا آدمی اس پریہ بولا کہ میرے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے کہ میں مرچکا ہوں۔ تیسرا آدمی یہ سن کر چونکا اور کسی قدر خوف اور حیرت سے اسے دیکھنے لگا مگر دوسرے آدمی نے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ حرارت سے خالی سپاٹ آوازمیں پوچھا، ’’تو کیسے مر گیا؟‘‘ پہلے آدمی نے اپنی بے ...

مزید پڑھیے

پرچھائیں

وہم تھا۔ اس نے سوچا۔ ورنہ یوں بھی کہیں ہوا ہے؟ اس نے اپنی عینک درست کی اور رومال سے گردن کو پونچھا، اتنی سی دیر میں وہ پسینے سے تر بتر ہوگیا تھا، دل اب بھی زور زور سے دھڑک رہا تھا لیکن دھڑکنوں کے درمیان وقفے لمبے ہوگئے تھے۔ اب اسے پشیمانی ہو رہی تھی کہ محض ایک وہم پر وہ بھاگ کھڑا ...

مزید پڑھیے

مورنامہ

اللہ جانے یہ بدروح کہاں سے میرے پیچھے لگ گئی۔ سخت حیران اور پریشان ہوں۔ میں تو اصل میں موروں کی مزاج پرسی کے لیے نکلا تھا۔ یہ کب پتا تھا کہ یہ بلا جان کو چمٹ جائے گی۔ وہ تو اتفاق سے اس چھوٹی سی خبر پر میری نظر پڑ گئی ورنہ اس ہنگامہ میں مجھے کہاں پتہ چلنا تھا کہ وہاں کیا واردات گزر ...

مزید پڑھیے

کٹا ہوا ڈبہ

’’تو بھائی یہ سب کہنے کی باتیں ہیں، سفر وفر میں کچھ نہیں رکھا۔‘‘ بنؔدو میاں کی داستان بڑی دلچسپی سے سنی گئی تھی لیکن یہ محاکمہ شجاعت علی کو پسند نہیں آیا، کہنے لگے، ’’خیر یہ تو نہ کہو، آخر بڑے بوڑھوں نے بھی کچھ دیکھا ہی تھا کہ حرکت کو برکت بتاتے تھے، تمہاری کیا عمر اور کیا ...

مزید پڑھیے

احسان منزل

یہ اس زمانے کا ذکر ہے کہ جب علامہ راشدالخیری ابھی زندہ تھےاور رسالہ’’عصمت‘‘ ہر مہینے باقاعدگی سے احسان منزل میں پہنچتا تھا۔ ’’عصمت‘‘ کی خریداری بھی دراصل احسان منزل کی تاریخ کا بہت اہم واقعہ ہے، یہ پرچہ جب پہلی مرتبہ احسان منزل میں پہنچا تو سارے محلہ میں ایک شور پڑ گیا۔ جس ...

مزید پڑھیے

بگڑی گھڑی

سامنے والی دوکان سے رحیم جو اس بحث پر مستقل کان لگائے ہوئے تھا موتی چور کے لڈو گوندھتے گوندھتے اونچی آواز میں بولا، ’’ابو نجومی تیرا علم کیا کہوے ہے۔‘‘ گم متھان سینک سلائی ابو نجومی نے کہ دیر سے اکڑوں بیٹھا سلیٹ پر خانے بنائے اور مٹائے جا رہا تھا ہاتھ کو روکا، آنکھیں بند کر ...

مزید پڑھیے

مردہ راکھ

کہتے ہیں کہ اس برس سواری نہیں آئی تھی، یہ بڑا علم گم ہونے کے ایک سال بعد کا واقعہ ہے، بڑا علم پہلے گروی رکھا گیا تھا، پھر سونے کے کئی علم دے کر اسے عین نو محرم کو چھڑایا گیا، جب وہ سجا کر بلند کیا گیا تو دیکھا کہ وہ سرخ انگارہ ہو گیا ہے، سرخ انگارہ پنجہ پہلے بہت دیر تک تھراتا رہا۔ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6065 سے 6203