قومی زبان

سمینٹ میں دفن آدمی

اُس کےسامنےسمینٹ کا ایک بڑا سا ٹکڑا رکھا ہوا تھا اور اُس کےہاتھ میں سمینٹ توڑنےکی مشین ۔ اس سمینٹ کےٹکڑےمیں اُس کا دوست ، محسن ، کرم فرما دفن تھا ۔اور اُسےاِس سمینٹ کےٹکڑےکو توڑ کر اپنےاس دوست کی لاش نکالنی تھی ۔ سمینٹ کو ڈرل کرکےتوڑنےوالی مشین اس کےہاتھوں میں کانپ رہی تھی ۔ آج ...

مزید پڑھیے

بےجسم

واپس گھر پہونچنےتک ٩ بج گئےتھے۔ اسےجھنجھلاہٹ ہورہی تھی ۔ ہر بار وہ چاہتا ہےکہ جلد سےجلد گھر پہونچےلیکن اُس کی یہ چاہ کبھی پوری نہیں ہوتی تھی ۔ آفس سےنکلنےکےبعد راستےمیں کچھ نہ کچھ مسائل اُٹھ کھڑےہوتےتھےاور وہ تو دس بجےہی گھر پہونچ پاتا تھا ۔ کبھی آفس کی مصروفیات یا باس کا کوئی ...

مزید پڑھیے

گردش

بیل بجانےپر حسبِ معمول بیوی نےہی دروازہ کھولا ۔اس نےاپنی تیز نظریں بیوی کےچہرےپرمرکوز کردیں جیسےوہ بیوی کےچہرےسےآج پیش آنےوالےکسی غیر معمولی واقعہ کو پڑھنےکی کوشش کررہا ہو۔ بیوی کا چہرہ سپاٹ تھا ۔ اس نےایک گہری سانس لی اسےمحسوس ہوا کہ جیسےاس کےدل کا ایک بہت بڑا بوجھ ہلکا ...

مزید پڑھیے

تریاق

رات بارہ بجےکےقریب میٹنگ سےجب وہ گھرآئےتو اُنھوں نےشاکرہ کو بےچینی سےڈرائنگ روم میں ٹہلتا ہوا پایا ۔ اُس کی حالت دیکھ کر اُن کا دِل دھک سےرہ گیا اور ذہن میں ہزاروں طرح کےوسوسےسر اُٹھانےلگے۔ شاکرہ کی بےچینی سےاُنھوں نےاندازہ لگایا تھا کہ کچھ نہ کچھ ہوا ہےجس کی وجہ سےشاکرہ ...

مزید پڑھیے

مسیحائی

” شاید آپ لوگوں کو مریض کی جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ “ ڈاکٹر بابوجی کوچیک کرکےاُن پربھڑک اُٹھا ۔ ” اِن کو ایڈمٹ کرنا بےحد ضروری ہے۔ اِن کا فوراً خون ، شُوگر ، یورین ٹیسٹ کیجئے، سٹی اسکین کرنےکی ضرورت ہے۔ بدن کی سونو گرافی اور چھاتی کےایکسرےکی رپورٹ آنےکےبعد صحیح طور پر علاج ...

مزید پڑھیے

قومی درد

قومی درد، ایک ایسا درد ہے جو خاص طور سے ہندوستان اور پاکستان میں ہر خاص و عام کو ہوتا ہے۔ چونکہ صدیوں سے یہ درد نسلاً بہ نسلاً چلا آ رہا ہے اس لئے اگر اس درد کو اب سر درد کہا جائے تو بے جا بات نہ ہوگی۔ یوں سر دست سردرد کا علاج ہے مگر قومی درد کا ابھی تک کوئی علاج نہیں نکلا، مجھے تو ...

مزید پڑھیے

دو بیل

رات آخری ہچکیاں لے رہی تھی، اور دور مشرق میں افقی لکیر پر روشنی جاگ رہی تھی۔ جوں جوں وقت گزرتا جاتا تھا، کرہ ارض پر سورج کی ہلکی سفید روشنی چھا رہی تھی، بوڑھے احمد نے کھڑکی کھولی اور جھانک کر سامنے نگاہ دوڑائی، پورے بیس دن کے بعد اس نے اس کھلے میدان کو دیکھا تھا، وہ اپنی زندگی ...

مزید پڑھیے

دی بلیو پرنٹ

ڈئیر ایڈیٹر ۲۲/ستمبر۱۹۴۹ءمیں آپ کو ایک افسانہ کا مواد بھیج رہا ہوں، مجھے کاغذ کے یہ چند اوراق کہاں سے ملے، ان کا میں بعد میں ذکرکروں گا، پہلے میں آپ کو یہ بتا دوں کہ میں افسانہ نگار نہیں ہوں، ایک دفترمیں ایک معمولی سا کلرک ہوں، اس دفتر میں کلرکی کرتے ہوئے تیس برس گزر گئے ہیں، ...

مزید پڑھیے

طوفان کے بعد

میں تمھیں ایک عرصے سے خط لکھنا چاہتی تھی، گو تم سے جدا ہوئے ابھی چند مہینے ہی ہوئے ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں تم سے بہت دور چلی گئی ہوں اور شاید اب میری اور تمھاری ملاقات کبھی نہ ہو۔ گو اس بات کا اظہار ایک احمقانہ فعل ہے، اور یہ باتیں تم پر کوئی اثر نہیں کر سکتیں، لیکن میں ...

مزید پڑھیے

چائے کی پیالی

کامنی میری بیوی ہے۔ اس کے ساتھ رہتے ہوئے مجھے تقریباً بارہ سال ہوگئے ہیں، اور آپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ ان بارہ سالوں میں میری اور کامنی کی کبھی لڑائی نہیں ہوئی، گو یہ عرصہ اتنا لمبا ہے کہ لڑائی تو ہونی چاہئے تھی، اگر اس عرصے میں طلاق کی نوبت آجاتی تو بھی اچنبھے کی بات نہ تھی، ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6039 سے 6203