قومی زبان

کتنے مہر دین

یہ کہانی پہاڑی رستوں کی طرح کئی موڑ لے گی۔ اس کہانی کا ٹریک اور منظر آپ کاجانا پہچانا اور مانوس ہے۔ یہ کہانی اپنی مٹی سے پھوٹی ہے اورایسی زہرناک کہانیاں پھوٹتی رہتی ہیں۔ سفر کے دوران گردوپیش پر نظر رکھیے گا،منظر بدلنے میں دیر ہی کتنی لگتی ہے۔ ابھی پہاڑی سفر کے دوران پھولی ہوئی ...

مزید پڑھیے

نقش گر

ماسکوکیTRETYAKOV گیلری میں گھومتے ہوئے وہ ایک پینٹنگ کے سامنے رک گیا۔ TERRACE ON THE SEA SHORE 1828. طویل برآمدے کے ستون کے ساتھ ایستادہ لڑکے کے سر پر سرخ ٹوپی تھی۔ لڑکے کے سامنے ایک معصوم بچہ دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا تھا۔ برآمدے کی چھت پر بیلیں پھیلی تھیں۔ پوری چھت بیلوں سے ڈھکی تھی۔ اطراف میں ...

مزید پڑھیے

مولوی قاسم بہت مصروف ہے

مجھے کئی دن سے اتنی فرصت بھی میسر نہیں ہے کہ میری اپنے آپ سے ایک ادھوری ملاقات ہو جائے۔ مکمل ملاقات کا امکان تو عرصہ ہوا معدوم ہو چکا۔ میں نے اپنی مصروفیات کچھ اس طرح ترتیب دے رکھی ہیں کہ مہینے میں ایک دن کُھل کے رو لینے کے لیے نکال لیتا ہوں لیکن گزشتہ ماہ ایسا زندگی کی بھیڑ میں ...

مزید پڑھیے

پچھلا دروازہ

السّلام علیکم.....! یا اہل القبور..... وہ جب قبرستان کی چاردیواری میں داخل ہوا تو السّلام علیکم..... یا اہل القبور کہنے پراسے جواب میں سلامتی کی دعا ملی توزمین نے اس کے پاؤں پکڑ لیے۔ وہ سوچنے لگا مٹی کی ان ڈھیریوں میں سے وہ کون سی ڈھیری ہے.....؟ جہاں سے اس کے سلام کا جواب دیاگیاہے۔ یہ ...

مزید پڑھیے

ایک اور داؤ

الف انار..... ب بکری..... پ پنکھا۔ طالب علم قاعدے پر جھکے جھوم جھوم کر اپنا سبق دہرا رہے تھے۔ آدھی چھٹی ہوئی تو مٹھو سکول میں موجود تالاب پر بیٹھااپنی تختی پوچ رہا تھا۔ گاچی لگا کر اس نے تختی کلاس روم کی دیوار کے ساتھ دھوپ میں کھڑی کر دی اورخود پیٹو گرم کھیلنے لگا۔ سکول کی گھنٹی بجی ...

مزید پڑھیے

ڈِنگ

بشارت احمد نے بستی خانقاہ سراجیہ کے ایک کھوکھے سے درجن بھرمالٹے خرید کیے۔ مالٹے نارنجی رنگ کے تھے۔ اس نے مونگ پھلی اورچلغوزے خریدنے کا بھی سوچاتھا۔ سیب اورکیلے خریدنے کا بھی اس نے ارادہ کیاتھا۔ لیکن جیسے ہی اس کی نظرمالٹوں پرپڑی اسے اپنی گم شدہ اجڑی بستی کی آخری شام کی وہ ...

مزید پڑھیے

ہے کوئی

کشادہ بازار کے پہلو میں اونگھتی تنگ گلی میں پندرہ بیس دکانیں سانس لے رہی تھیں۔ دکانوں میں مال زیادہ اور گاہک کم تھے۔ بازار سے اس گلی میں داخل ہوتے ہی اچانک ایسے محسوس ہونے لگتاہے جیسے انسان کسی اوردنیامیں آنکلا ہے۔ یہ گلی اپنے وجود کے اعتبار سے ایک مکمل ریاست کی طرح تھی۔ دورویہ ...

مزید پڑھیے

بوسیدہ آدمی کی محبت

وہ اتنی آہستگی اور خاموشی سے کمرے میں داخل ہوا کہ مجھے خبر ہی نہ ہوئی۔ میں ٹالسٹائی کے ناول ’’آننا کا رینینا‘‘ میں کھویا ہوا تھا۔ کئی برس قبل کے روسی معاشرے میں اپنے آپ کو سانس لیتا محسوس کررہا تھا۔ تمباکو کی ناگوار بُو میرے نتھنوں میں گھس کر میری سانسوں کی آمدورفت میں رخنے ...

مزید پڑھیے

گاؤں کا غیرضروری آدمی

زمین پرسورج کتنے قرنوں سے طلوع اورغروب کے عمل سے گزررہاہے۔ یہ اندازہ تخمینہ لگناممکن ہی نہیں ہے۔ سب اپنے اپنے محورمیں گھوم رہے ہیں۔ چاند، ستارے، سورج، زمین، انسان، چرندپرنداوردکھ سکھ..... سب گھوم رہے ہیں۔ اپنے اپنے حصے کی عمریں پوری کررہے ہیں۔ وہ بھی ایک ایسی ہی صبح تھی۔ میں ...

مزید پڑھیے

رومنی

ٹرک چلا تو اس پر سامان اور مجھ پر یادیں لدی تھیں۔ میری کل متاع ایک بوسہ تھا۔ چلتے ہوئے رومنی کی آنکھوں میں سوال ہی سوال تھے۔ کہیں یہ بوسہ گم نہ کر بیٹھنا۔ اسے سنبھال کر رکھنا۔ میں اس بوسے کے سوا تمہیں اور دے ہی کیا سکی ہوں۔ مجھے ڈر ہے زندگی میں تم پر بوسوں کی بارش ہو تو کہیں تم اس ...

مزید پڑھیے
صفحہ 6023 سے 6203