قومی زبان

وردان

ڈرائنگ روم میں داخل ہوتے ہی اس کی نظر قدآدم آئینے پر پڑی۔ آئینے کو شاید جان بوجھ کر اس زاویے سے رکھا گیا تھاکہ ہر آنے والے کو اپنا آپا نظر آجائے۔ اس نے لمحہ بھر کو آئینے میں دیکھا پھر ٹیبل پر رکھے ہوئے پیتل کے گلدان کو اٹھاکر اسے پوری طاقت سے آئینے پر دے مارا۔ ’’چھناک‘‘ کی ...

مزید پڑھیے

نظربند

ایسا کیوں ہوتاہے؟ میں بالکل تنہا خاموش پڑا رہتا ہوں۔ سامنے کوئی نہیں ہوتا، لیکن پھربھی میرے اندر سے چیخ اُبھرتی رہتی ہے۔ پھریہ ہوتاہے۔ کوئی میری دُکھتی رگوں پر اپنی انگلیاں دھر دیتاہے۔ میں بلبلانے لگتا ہوں اور تبھی میرے زخموں پر نمک پاشی شروع ہوجاتی ہے، اور میرا پورا وجود ...

مزید پڑھیے

جادوگر

شہر کا سب سے بڑا میدان آدم زاد سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ لوگ سورج طلوع ہونے کے قبل سے ہی میدان میں آناشروع ہو گئے تھے تاکہ آسانی سے اسٹیج کے قریب کی جگہ انہیں مل سکے۔ میدان میں داخلے کے لئے کوئی ٹکٹ نہیں تھی، اس لئے بھیڑ میں ہر آن اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔ میدان کے مشرقی کنارے میں ایک ...

مزید پڑھیے

وراثت

پھر وہی آواز آئی: ’’لاسن۔۔ لاسن‘‘ میں چونک گیا۔میرے اندر بے چینی کروٹ بدلنے لگی۔ میں جب بھی اس کی آواز سنتا ہوں میرے اندر اتھل پتھل ہونے لگتی ہے۔ کبھی کبھی تو باہر نکل کر اسے دیکھنے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ اسے دیکھ کر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں نے ابا کو دیکھ لیا۔ نہیں ...

مزید پڑھیے

شمال کی جنگ

ڈئیرمارتھا ۔۔۔ مجھے امید ہے کہ میرے خطوط تم تک پہنچ رہے ہونگے۔ دراصل جس شخص کو میں یہ خطوط پوسٹ کرنے کو دیتا ہوں وہ ایک نادار بنسری نواز پٹھان لڑکا ہے۔ اس کی ٹانگ گزشتہ جنگ میں بم شیل لگنے سے کٹ گئی تھی۔ اب یہاں چھوٹے موٹے کام کر کے گزارہ کرتا ہے۔ بنسری بجانا اسکا شوق ہے اور تمیں ...

مزید پڑھیے

سلیکون وائف

(عہد جدید کی ایک کہانی انسانی نفسیات کے تناظر میں) ابھی پچھلے دنوں میرا عزیز ترین شاعر دوست جعفری جو مجھ میں عمر میں کافی چھوٹا ہے، کہنے لگا، ایک مسٗلہ ہے مجھے آپ سے وقت چاہیے۔ میں نے کہا چلے آؤ۔ اور ہاں اپنی تازہ ترین نظمیں بھی لیتے آنا، تاکہ میں بھی تمہیں اپنے چند افسانچے سنا ...

مزید پڑھیے

یو ڈیم سالا

پام ڈیرہ بیچ کورنش پر شام کے سائے پھیل رہے تھے۔ لڑکے اور لڑکیوں کا ایک ہجوم کورنش کی دیوار کے ساتھ ساتھ چہل قدمی میں مصروف تھا۔ سورج دور سمندر کے اس پار ٹھہرے ہوئے پانی کے اندر آہستہ آہستہ آسمان کی وسعتوں پر نارنجی رنگ بکھیرتا ہوا غروب ہو رہا تھا۔ چھوٹے چھوٹے بادل ٹکڑیوں کی صورت ...

مزید پڑھیے

طوفان کے بعد

بہار کے موسم کو شروع ہوئے ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ غیر متوقع طوفانی بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ دار الحکومت میں طوفان سے بچاؤ پر چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں، محکمہ موسمیات اگلے تین روز تک شدید طوفانِ بردوباراں اور سیلاب کی پیشین گوئی کر چکا تھا۔ میں اسی پریشانی میں بھاگم ...

مزید پڑھیے

اپنی مٹی

بنجر اور پتھریلے پہاڑوں کے درمیان گھرا ہوا سا یہ ریلوے اسٹیشن سہ پہر کے ڈھلتے ہوئے سایوں کی اوڑھ لئے ایک طلسماتی منظر پیش کر رہا تھا۔ ان پہاڑی علاقوں میں شام جلد ہو جایا کرتی ہے۔ یہ بات یہاں کے باسیوں کو تو معلوم تھی لیکن امبرین اور اسکا بیٹا معصومیت سے پہاڑوں پر چوٹیوں کے سایے ...

مزید پڑھیے

جہاز کب آئیں گے؟

پلوا شاہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی۔ شاید وہ کوئی خواب دیکھ رہی تھی، جیسے پہاڑوں کے دامن میں شفاف چشمے سے بہتے پانی میں ہاتھ ڈالے اس کی ٹھنڈک سے محظوظ ہو رہی ہو کہ اوپر سے اچانک پتھر لڑھکنے لگ جائیں۔ در اصل اسے دھماکے کی آوازنے گہری نیند سے جگا دیا تھا۔ اس نے چاروں طرف دیکھا۔ خاموش کھلے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5999 سے 6203