قومی زبان

آوارہ سایے

دن بھر کا تھکا ماندہ بوڑھا آفتاب مغرب کی آغوش میں چھپ گیا ہے۔ اس کی سنہری دھوپ شام کے قرمزی رنگ میں مدغم ہوگئی ہے۔ اور پھر سرمئی شام کے سایے گھنے ہوگئے ہیں اور آسمان پر تارے جگمگانے لگے ہیں۔ نیم تاریک گلی میں چند آوارہ سایے منڈلارہے ہیں۔ وہ دہلیز کے قریب آکر کھڑی ہوگئی ہے۔ کمرے ...

مزید پڑھیے

تیرگی کے غار سے

’’چھت پر جانا منع ہے۔‘‘ ’’اپنے کمرے کی مشرقی کھڑکی ہمیشہ بند رکھنا۔‘‘ چچا جان کی یہ دو باتیں میری سمجھ میں نہیں آتی ہیں۔ میرے لاشعور میں طرح طرح کے سوالات اُبھرتے ہیں؛ ذہن میں کتنے ہی خیالات جنم لیتے ہیں۔ چچا جان اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں چاندنی کا دل دادہ ہوں، قدرتی مناظر ...

مزید پڑھیے

احساسِ زیاں

نکاح کے دو بول کیا پڑھائے گئے بس ہر ایک یہی سوچ لیتاہے کہ زندگی بھر کا سودا ہوگیا۔ ان دو لفظوں سے زندگی بھر کے لیے دو دِل اور دو جسم بندھ گئے۔ اور لڑکی کے لیے تو اب کسی پرائے یعنی دوسرے مرد کی طرف دیکھنا بھی حرام۔ پسند نا پسند سب ایک طرف جو ہے جیسا ہے بس نباہ کرنا ہے۔ نعیمہ اور انور ...

مزید پڑھیے

عمارت

پھولوں سے لدی بگن وِلا کی بیلوں نے دیوار میں نسب نیم پلیٹ کو تقریباً ڈھک لیا تھا۔ میں نے ذرا جھک کر نیم پلیٹ پڑھنے کی کوشش کی۔ کرنل قیصر بیگ C-11۔ پھر میں نے اپنی فہرست میں درج نام کی تصدیق کرتے ہوئے کال بیل پر انگلی رکھ دی اور کچھ فاصلے سے کھڑے ہوکر آنے والے کا انتظار کرنے لگی۔ خود ...

مزید پڑھیے

حطّی کلمن سعفص

کئی دن کی خاموشی کے بعد ہچکیوں نے میرے گلے میں پھر ڈیرا ڈال لیا تھا۔ پیٹ دکھنے لگا تھا۔ سینے پر بھاری پن محسوس ہونے لگا تھا۔ خشک ہوتے گلے کی رگوں کو پانی کے گھونٹ اتار کر میں بار بار تر کرتی۔ شروع شروع میں تو اس طرف میری توجہ ہی نہیں گئی کیونکہ دس پانچ ہچکیاں آتی تھیں اور رک جاتی ...

مزید پڑھیے

ابورشن

آسمان سے بادل صاف ہوچکے تھے۔ ہوا میں خنکی برقرار تھی۔ پھولوں اور پھلدار درختوں کی خوشبو ہوا میں ضم ہوکر نشہ آور ہوگئی تھی۔ جسم کا انگ انگ رومان سے بھر اٹھا تھا۔ کال بیل بج اٹھی۔۔۔ دھوبی؟۔۔۔ اُف۔۔۔ دھوبی کو بھی اسی وقت آنا تھا۔۔۔؟ منظر بدل گیا۔۔۔ کتنا ہینڈسم تھا وہ؟ میں اس کے ...

مزید پڑھیے

گہن

ستارہ چلی گئی اور نازش کا جیسے سارا سکون لے گئی۔ زندگی میں پہلی مرتبہ اسے نہ صرف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا بلکہ ذلیل بھی ہوئی تھی۔ اسے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اس کا وجود دھنی ہوئی روئی کی طرح ریزہ ریزہ ہوکر اڑرہا ہے۔ ستارہ ایک رنڈی کی اولاد اسے نہ صرف بہت موٹی اور غلیظ گالی دے گئی ...

مزید پڑھیے

بڑی فیملی

ایک شخص کے انتالیس کالم پورے کرنے کے بعد بیوی سات بچوں، دو بہوؤں، ان کے تین بچوں اور دادی سمیت تمام تفصیلات درج کرتے کرتے تقریباً ایک گھنٹہ بیت چکا تھا۔ پچھلے پانچ گھنٹوں سے میں فیلڈ میں تھی اور اب بری طرح تھک چکی تھی۔ سامان سمیٹتے ہوئے باہر نکلی تو اندھیرا پھیل چکا تھا۔ لہٰذا ...

مزید پڑھیے

طنابیں

جب ذرینہ کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا تو وہ نو برس کی تھی۔ دو وقت کی روٹی کے لیے اس کی ماں شکیلہ کو کئی گھروں کے برتن مانجھنا پڑتے، لیکن کرایہ نہ دے سکنے کی وجہ سے سر چھپانے کی جگہ چھن گئی تھی۔ ماں کو در در بھٹکتے روتے سسکتے دیکھ دیکھ کر ذریعہ کا بچپن خوف زدہ ہوکر چپکے سے کہیں اور ...

مزید پڑھیے

ایکوریم

پہلی مرتبہ اس سکھ سے آشنا ہوئی تو سرشار ہوگئی۔ پیار، محبت، دلجوئی بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ... جو ہم نے پچیس برسوں میں اسے دیا تھا شاید وہ پچیس دن میں ہی لوٹا دینا چاہتا تھا۔ ممکن ہے یہ پچھلے چھ ماہ کی جدائی کا اثر ہو۔ دراصل بیٹے کو ایک اچھی فرم میں ملازمت ملی تو اسے دہلی چھوڑ کر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5989 سے 6203