قومی زبان

پھانے

یہ ایک عام سا گھر ہے جیسا شہر کے ایک مضافاتی علاقے کا عام سا گھر ہوتا ہے۔ چار کمروں کے اس گھر میں ایک شخص رات کے اس پچھلے پہر چھت پر تنہا بیٹھا چرس کی سگریٹ کے دھویں سے بننے والے مرغولوں میں کھویا کسی سوچ میں گم ہے اس کی ماں نیچے اپنے کمرے میں گم سم بیٹھی ہے اور اس کی بیوی اور بہن ...

مزید پڑھیے

بلو رانی

جب میں نے پہلی بار اُسے دیکھا تو مجھے کراہت کے ساتھ ساتھ حیرت کا احساس ہوا۔ کراہت اِس لئے کہ وہ کم و بیش تیس بتیس برس کی ایک ایسی لڑکی یا عورت تھی جس کے بارے میں میں سُن چکا تھا کہ وہ بہت واہیات، گندی اور بدتمیزرنڈی ہے اور حیرت اس لئے کہ اُس کے جسم کے اکثر اعضاء ایک دوسرے سے مانو ...

مزید پڑھیے

ہارمون

ٹی وی پر نیوز چینل کا ایک مخنث سا رپورٹر ایک رنگ برنگی دھاریوں والے پھڑپھڑاتے ہوئے پرچم کے نیچے کھڑے ہجوم کے پس منظر کے ساتھ خبر دے رہا تھا۔۔۔ ناطرین آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے، جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ آج عالمی تہذیب و ثقافت کے مرکز اس شہر میں ہم جنسوں کی شادی کا قانون ...

مزید پڑھیے

رکھوالی

سنو ذرا ایک ماچس تو دینا۔۔۔۔۔ دیکھو بھئی ادھر بھی دیکھ لو۔۔۔۔۔۔۔ توبہ ہے ، چھوٹی موٹی چیز لینی ہو ، تو پھر تو انتظار ہی کرتے رہو، کریانہ سٹور پر کھڑی چھوٹے قد اور کپڑوں سے باہر چھلکتے ، ہانپتے وجود والی عترت دوپٹے کا پلو ٹھیک ہونے کے باوجود دوبارہ کھول کر ٹھیک طرح سے اوڑھتے ...

مزید پڑھیے

تین پیسے کی چھوکری

(الف)آج سے پندہ سو برس پہلے!بائی زنطہ کے شاہی سرکر میں، بادشاہ کے وحشی جانوروں کا داروغہ ایک بوڑھا شخص تھا۔ بہت بوڑھا مگر اپنے کام میں بہت ہوشیار۔ اس نے اپنے بوڑھاپے کا سہارا ایک بارہ سالہ چھوکری کو بنالیا تھا۔ جس کو نہ معلوم وہ کہاں سے لایا تھا۔ وہ نہ اس کی بیٹی تھی نہ پوتی، نہ ...

مزید پڑھیے

کباڑ کی کوٹھڑی

’’بلاگردان‘‘ صاحب کا یہ قصہ تو کچھ زیادہ عجیب نہیں، لیکن انداز بیان بہت دلچسپ ہے۔ اس لیے فیس داخلہ قبول کرکے صاحب موصوف کو انجمن کی رکنیت میں شامل کیا جاتا ہے۔‘‘ غدر سے پہلے دادا صاحب مرحوم نے وہ مکان بنایا تھا جس میں ہم رہتے ہیں۔۔۔ پرانا ہے مگر بہت مضبوط ہے! جب غدر شروع ہوا ...

مزید پڑھیے

روشنی

آئی.سی.ایس پاس کر کے ہندوستان آیا تو مجھے ممالک متحدہ کے ایک کو ہستانی علاقے میں ایک سب ڈویژن کا چارج ملا۔ مجھے شکار کا بہت شوق تھا اور کوہستانی علاقے میں شکار کی کیا کمی۔ میری دلی مراد بر آئی۔ ایک پہاڑ کے دامن میں میرا بنگلہ تھا۔ بنگلے ہی پر کچہری کر لیا کرتا تھا۔ اگر کوئی شکایت ...

مزید پڑھیے

دو بیل

جانور وں میں گدھا سب سے بیوقوف سمجھا جاتاہے۔ جب ہم کسی شخص کوپرلے درجہ کا احمق کہنا چاہتے ہیں تو اسے گدھا کہتے ہیں۔ گدھاواقعی بیوقوف ہے۔ یا اس کی سادہ لوحی اور انتہا درجہ کی قوتِ برداشت نے اسے یہ خطاب دلوایا ہے۔ اس کا تصفیہ نہیں ہوسکتا۔ گائے شریف جانور ہے۔ مگر سینگ مارتی ہے۔ ...

مزید پڑھیے

آہ بیکس

منشی رام سیوک بھوئیں چڑھائے ہوئے گھر سے نکلے اور بولے، ’’ایسی زندگی سے تو موت بہتر۔‘‘ موت کی دست درازیوں کا سارا زمانہ شاکی ہے۔ اگر انسان کا بس چلتا تو موت کا وجودہی نہ رہتا، مگر فی الواقع موت کو جتنی دعوتیں دی جاتی ہیں انھیں قبول کرنے کی فرصت ہی نہیں۔ اگر اسے اتنی فرصت ہوتی ...

مزید پڑھیے

مس پدما

پدما کار سے اترکر اپنی بہن سے گلے ملی تو اسے خوشی کے بجائے روحانی صدمہ ہوا۔ یہ وہ رتنا نہ تھی جسے اس نے سال بھر پہلے جیجا جی کے ساتھ خوش خوش گھر آتے دیکھا تھا۔ شگفتہ اور مخمور اور متبسم۔ وہ پھو ل مرجھا گیا تھا۔ بہن کے خطوں سے پدما کو اتنا ضرور معلوم ہوا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5982 سے 6203