اناتھ لڑکی
سیٹھ پرشوتم داس پونا کے سرسوتی پاٹ شالہ کامعائنہ کرنے کے بعد جب باہر نکلے تب ایک لڑکی نے دوڑکر ان کادامن پکڑلیا۔ سیٹھ جی رک گئے اور محبت سے اس کی طرف دیکھ کرپوچھا، ’’تمہارا کیا نام ہے ۔‘‘ لڑکی نے جواب دیا، ’’روہنی۔‘‘ سیٹھ جی نے اسے گود میں اٹھالیا اور بولے، ’’تمہیں کچھ ...