قومی زبان

غربت و وطن

رشید لکھنے کی میز پر، داہنا ہاتھ، اور ہاتھ پر سر رکھے ہوئے خیال میں مستغرق بیٹھا ہے۔ لمپ کی روشنی اس کے چہرے پر پڑ رہی ہے اور بتا رہی ہے کہ گو شہر میں (اس شہر میں جہاں رشید، غربت کے دن، انس واضطراب کی کچھ عجیب آمیزش کے ساتھ کاٹ رہا ہے) گو اس شہر میں اس وقت خاموشی چھائی ہوئی ہے، لیکن ...

مزید پڑھیے

گلستان

آج سے دس پندرہ برس کا ماجرا ہے، بحر ہند میں ایک جزیرہ تھا جو اب ناپید ہے، چاندنی رات تھی، سطح آب پر سکون مطلق طاری تھا اور اس سکون پر چاند اپنی شعاعیں ڈال رہا تھا، فضا میں خاموشی، بے پایاں سمندر، ڈراؤنی تنہائی، وحشت انگیز سکوت، کوئی صدا نہیں، کوئی اثر حیات نہیں، ایک غیر محدود ...

مزید پڑھیے

حضرت دل کی سوانح عمری

مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ اپنی سوانح عمری لکھوں، اس میں شک نہیں کہ میرے حالات فائدے سے خالی نہ ہونگے لیکن مشکل یہ ہے کہ میرے سوانح، میری کیفیات، میری زندگی کی صعوبات لوگوں کو یا تو یقین نہ آئیں گی یا سمجھ میں نہ آئیں گی۔ مثلاً ایک چھوٹی سی بات لیجیے۔ میں اثر پذیر بہت ہوں، خدا نے ...

مزید پڑھیے

دوست کا خط

تو پیارے دوست کا پیارا خط ہے! تجھ میں وہ کونسی برقی شے بھری ہے جو میرے دل کو دھڑکاتی ہے! تجھے کھولتے وقت ہاتھ کیوں کانپنے لگتے ہیں؟ آخر تجھ میں اور کاغذوں سے کیا برتری ہے؟ تو بھی کاغذ کا ٹکڑا وہ بھی کاغذ کے ٹکڑے، بلکہ وہ تجھ سے زیادہ بڑے ہیں۔ ہاں باعث تفاخر و تفوق یہی ہے نا کہ دوست ...

مزید پڑھیے

دستکیں

شہاب الدین کا کاروبار اتنا چمکا کہ اُس کے لشکارے بیرونِ ملک بھی پہنچ گئے۔ اب وہ وقت شاید زیادہ دور نہیں تھا کہ اُس کا شکار بھی بڑی مچھلیوں میں ہونے لگتا۔ بس ایک تاو¿ کی کسر باقی تھی کہ وہ اُس غیرمعمولی صورتِ حال سے دوچار ہوگیا۔ وہ جو ہمیشہ سے اپنی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو نوکِ پا ...

مزید پڑھیے

اکائی

اس نے اپنی جان پر کھیل کر اس لڑکی کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کی مگر جب وہ اسے دونوں ہاتھوں پر اٹھائے کنارے پر پہنچا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔ لیکن قتل کا الزام اس کے سرتھوپ دیا گیا۔ کسی نے بھی اسے لڑکی کو بچاتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔ سب کا خیا ل تھا کہ اس نے کسی پرانی رنجش کی بنا پراسے ...

مزید پڑھیے

نیند نہیں آتی

گھڑ گھڑ گھڑ گھڑ، ٹخ، ٹخ، چٹ، ٹخ ٹخ ٹخ، چٹ چٹ چٹ۔ گزر گیا ہے زمانہ گلے لگائے ہوئے۔ ے۔۔۔ ے۔۔۔ خاموشی اور تاریکی۔ تاریکی، تاریکی۔ آنکھ ایک پل کے بعد کھلی، تکیہ کے غلاف کی سفیدی، تاریکی، مگر بالکل تاریکی نہیں۔۔۔ پھر آنکھ بند ہوگئی۔ مگر پوری تاریکی نہیں۔ آنکھ دباکر بند کی، پھر بھی ...

مزید پڑھیے

دلاری

گو کہ بچپن سے وہ اس گھر میں رہی اور پلی، مگر سولوہیں ستروہیں برس میں تھی کہ آخر کار لونڈی بھاگ گئی۔ اس کے ماں باپ کا پتہ نہیں تھا۔ اس کی ساری دنیا یہی گھر تھا اور اس کے گھر والے۔ شیخ ناظم علی صاحب خوشحال آدمی تھے گھرانے میں ماشاء اللہ کئی بیٹے اور بیٹیاں بھی تھیں۔ بیگم صاحبہ بھی ...

مزید پڑھیے

گرمیوں کی ایک رات

منشی برکت علی عشاء کی نماز پڑھ کر چہل قدمی کرتے ہوئے امین آباد پارک تک چلے آئے۔ گرمیوں کی رات، ہوا بند تھی۔ شربت کی چھوٹی چھوٹی دکانوں کے پاس لوگ کھڑے باتیں کر رہے تھے۔ لونڈے چیخ چیخ کر اخبار بیچ رہے تھے، بیلے کے ہار والے ہر بھلے مانس کے پیچھے ہار لے کر لپکتے۔ چوراہے پر تانگہ اور ...

مزید پڑھیے

جنت کی بشارت

لکھنؤ اس زوال کی حالت میں بھی علوم اسلامیہ کا مرکز ہے۔ متعدد عربی مدارس آج کل کے پر آشوب زمانے میں شمع ہدایت روشن کیے ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے ہر گوشے سے حرارت ایمانی رکھنے والے قلوب یہاں آکر تحصیل علم دین کرتے ہیں اور اسلام کی عظمت قایم رکھنے میں معین ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے وہ دو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5945 سے 6203