پت جھڑکے لوگ
جاڑوں کے آتے ہی ان بوڑھی کھوسٹ ہڈیوں کوجانے کیاہوجاتاہے کہ چیخنے لگتی ہیں،ہلنے لگتی ہیں کچھ اس قدرکہ چلناپھرنا،اٹھنابیٹھناایک عذاب لگنے لگتاہے۔بوسیدہ سی کھٹیاپردرازخستہ لحاف میں دبکی خودکو آ دھی طرح گرماتے ہوئے میں نے بے اختیارسوچا۔ اف!!یہ سرماکی طویل راتیں اورسردیوں کی ...