قومی زبان

جھاگ

وہ اچانک راہ چلتے مل گئی تھی۔ اور جس طرح گڈھے کا پانی پاؤں رکھتے ہی میلا ہو جاتا ہے اسی طرح... . اُسی طرح اس کے چہرے کا رنگ بھی ایک لمحے کے لئے بدلا تھا ۔ مجھے اچانک سامنے دیکھ کر وہ ٹھٹھک گئی تھی اور میں بھی حیرت میں پڑ گیا تھا ..... اور تب ہمارے منہ سے ....ارے تم.....! کے تقریباً ایک جیسے ...

مزید پڑھیے

کایا کلپ

اس کی بیوی پہلے غسل کرتی تھی ۔ ۔۔ اور یہ بات اسے ہمیشہ ہی عجیب لگی تھی کہ ایک عورت اس نیت سے غسل کرے ۔ بیوی کے بال لمبے تھے جو کمر تک آتے تھے ۔ غسل کے بعد انہیں کھلا رکھتی۔ بستر پر آتی تو تکیے پر سر ٹکا کر زلفوں کو فرش تک لٹکا دیتی ۔ پانی بوند بوند کر ٹپکتا اور فرش گیلا ہو جاتا۔ ...

مزید پڑھیے

بدلتے رنگ

جب کہیں دنگا ہوتا سلیمان رکمنی بائی کا کوٹھا پکڑتا ۔ اس کے ساتھ وہسکی پیتا اور دنگائیوں کو گالیاں دیتا ۔ رکمنی بائی خود اس سے میٹھی میٹھی باتیں کرتی اور پولیس کو ’’بھڑوی کی جنی‘‘کہتی۔ تب کہیں سلیمان کے دل کی بھڑاس نکلتی اور اس کو یہ جگہ محفوظ نظر آتی۔ یہاں ذات پات کا جھمیلا ...

مزید پڑھیے

سبزرنگوں والا پیغمبر

ہم سب جس قصبے میں رہتے تھے وہ جسم کی رگوں کی طرح الجھی ہوئی پیچ در پیچ پہاڑیوں سے گھرا تھا ۔ ہم میں سے بعض (جو ہم میں سے تھے)کچی اور کمزور قسم کی لکڑیوں کے مکانوں میں رہتے تھے۔جہاں دیواریں کاغذ کی طرح پتلی اور باریک تھیں اور ہم میں سے بعض (جو ہم میں سے نہیں تھے)بلند اور قد آور ...

مزید پڑھیے

عنکبوت

وہ اب کیفے جاتا تھا۔۔۔ گھر پر چَٹنگ مشکل تھی ۔ نجمہ بھی دل چسپی لینے لگی تھی ۔ وہ نِٹ پر ہوتا اور جھنجھلا جاتا ۔ نجمہ کسی نہ کسی بہانے آجاتی اور اسکرین پر نظریں جمائے رہتی۔ اس دن اس نے ٹوک بھی دیا تھا ۔ ’’یہ لیڈی ڈائنا ٹو تھاوزنڈ کیا کہہ رہی ہے ۔؟‘‘ وہ فوراً سائن آؤٹ(sign out)کرگیا ...

مزید پڑھیے

سراب

بدرالدین جیلانی لیڈی عاطفہ حسین کی میّت سے لوٹے تو اداس تھے ۔ اچانک احساس ہوا کہ موت بر حق ہے۔ان کے ہمعصر ایک ایک کرکے گذررہے تھے ، پہلے جسٹس امام اثر کا انتقال ہوا ۔ پھر احمد علی کا اور اب لیڈی عاطفہ حسین بھی دنیائے فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ جیلانی کو خدشہ تھا کہ پتہ نہیں خود ان ...

مزید پڑھیے

برف میں آگ

سلیمان کو اپنی بیوی کسی جزدان میں لپٹے ہوئے مذہبی صحیفے کی طرح لگتی تھی جسے ہاتھ لگاتے وقت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی شادی کو دس سال ہو گئے تھے لیکن وہ اب بھی سلیمان سے بہت کھلی نہیں تھی۔ سلیمان اس کو پاس بلاتا تو پہلے ادھر ادھر جھانک کر اطمینان کر لیتی کہ کہیں کوئی ہے تو ...

مزید پڑھیے

محمد شریف کا عدم گناہ

اس کا دماغ سن سے رہ گیا، زمین پاؤں تلے کھسک گئی، ڈھائی لاکھ کا غبن۔۔۔ وہ سر تھام کر بیٹھ گیا ۔ منٹوں میں یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی کہ اکاؤنٹس کلرک محمد شریف نے ڈھائی لاکھ کا غبن کیا ہے ۔ کسی کو یقین نہیں آیا کہ یہ کام اسی کا ہے لیکن کمپنی کے لیجر بک میں اس کا نام درج تھا اور کیش ...

مزید پڑھیے

اونٹ

افسانہ: مولانا برکت اللہ وارثی کا اونٹ سرکش تھا اور سکینہ رسی بانٹتی تھی۔ مولانا نادم نہیں تھے کہ ایک نامحرم سے ان کا رشتہ اونٹ اور رسی کا ہے، لیکن وہ مسجد کے امام بھی تھے اور یہ بات ان کو اکثر احساس گناہ میں مبتلا کرتی تھی۔ جاننا چاہئے کہ اونٹ کی سرکشی کہاں سے شروع ہوتی ہے ...

مزید پڑھیے

بہرام کا گھر

اب آنگن میں پتّے نہیں سرسراتے تھے۔ درو دیوار پر کسی سائے کا گمان نہیں گزرتا تھا۔ بڑھیا کے آنسو اب خشک ہو چکے تھے۔ وہ روتی نہیں تھی۔ بیٹے کا ذکر بھی نہیں کرتی تھی۔ وہ اب دور خلا میں کہیں تکتی رہتی تھی۔ کبھی کبھی اس کے دل میں ہوک سی اٹھتی تو ہائے مولا کہہ کر چیخ اٹھتی اور پھر خاموش ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5930 سے 6203