قومی زبان

اترن

’’نکو اللہ، میرے کو بہوت شرم لگتی۔‘‘ ’’ایو اس میں شرم کی کیا بات ہے؟ میں نئیں اتاری کیا اپنے کپڑے؟‘‘ ’’اوں۔۔۔ چمکی شرمائی۔‘‘ ’’اب اتارتی کی بولوں انا بی کو؟‘‘ شہزادی پاشا جن کی رگ رگ میں حکم چلانے کی عادت رچی ہوئی تھی، چلا کر بولیں۔ چمکی نے کچھ ڈرتے ڈرتے، کچھ ...

مزید پڑھیے

جنّتی جوڑا

آج ایک ساتھ خوشی اور غم کا دن تھا۔ بی بی ماں کی شادی کا دن! چاندی کے جھم جھماتے تھالوں میں ایک قطار سے دس جگر مگر کرتے تولواں جوڑے، رکھے تھے اور گیارھواں تھا، جو سونے کا تھا، اس میں سب سے قیمتی جوڑا سجا ہوا تھا، جس کی مجموعی قیمت پچیس ہزار سے بھی اوپر تھی۔ اندر جہیز کا سارا کا سارا ...

مزید پڑھیے

نتھ اترائی

رمضان شریف کی آمد آمد تھی۔۔۔ جہاں آرام، جودراصل جہاں آرا بیگم بلکہ دراصل ’’جینوں‘‘ تھیں، رمضان شریف میں بے حد پاک باز بی بی بن جاتی تھیں۔ ڈھولک اور ہارمونیم پر غلاف چڑھادیتی تھیں۔۔۔ بھلے روزے نہ رکھتیں، مجرے بھی نہ کرتیں۔۔۔ اپنے خیالوں کی جنت میں ایک شان دار محل کی تعمیر میں ...

مزید پڑھیے

دھنک کے رنگ نہیں

اور پھر پھول اتنا رویا۔ اتنا رویا کہ اس کا کلیجہ پھٹ گیا۔ گھاس سر اٹھا کر بولی۔ ’’ارے بھائی تم روتے کیوں ہو؟ ابھی ابھی تو تمہارے منہ پر ہنسی آئی تھی کہ تم رونے بھی لگے؟‘‘ پھول نے مرتے مرتے جواب دیا۔ میں روتا ہوں اس لئے کہ دوسرے ہنس سکیں۔‘‘ اور پھول مر گیا۔ دوسرے دن ٹہنی پر ...

مزید پڑھیے

اب میں کیا کروں

گرمی حسب معمول بڑی کڑاکے کی پڑرہی تھی، پڑنی بھی چاہیے تھی کہ جون کی لاج بھی تو رکھنی تھی۔ شاید اسی موسم کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان دنوں چیل بھی انڈہ چھوڑ دیتی ہے۔ چیل ضرور انڈہ چھوڑ دیتی ہو گئی لیکن انسان ایساکرنے پر کبھی آمادہ نہیں ہوتا، شاید اس لیے کہ ایک تو وہ انڈے نہیں ...

مزید پڑھیے

دستک

شاید پھر دستک ہوئی تھی۔ تین مرتبہ ایسا ہو چکا تھا اور میں جانتا تھا کہ دستک دینے والا کون ہے۔ میری بیوی تو اس دستک سے الرجک تھی۔ پتہ نہیں، قصور میرا تھا یا نہیں مگر وہ یہی سمجھتی تھی کہ میں قصوروار ہوں۔ پہلی مرتبہ۔۔۔ہاں پہلی مرتبہ۔۔۔ مگر یہ تو کئی روز پہلے کی بات ہے۔ وہ مجھے گلی ...

مزید پڑھیے

ساجو کی ماں کی۔۔۔

میرا ننیہال اور سابقہ گاؤں بی آربی نہر کے کنارے واقع ہے۔ لاہور سے نارروال،شکرگڑھ کی طرف جائیں تو کالی صوبہ اور قلعہ کالر والا کے درمیان مانگا پل کا سٹاپ ہے جو نہر کے عین کنارے پر ہے۔پانی کا رخ مشرق کی طرف ہے اگرنہرکے دائیں کنارے کے ساتھ ایک میل تک چلتے چلے جائیں تو ایک دوسرا پل ...

مزید پڑھیے

اندھیر نگری

اس نے ایک دوکروٹیں لے کر باقی ماندہ نیند پوری کرنے کی ناکام کوشش کی لیکن ہر سو سرسراتے سناٹے سے ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا۔ بازار وں میں دور تک کوئی نہیں تھا ۔گھروں کے دروازے کھلے ہوئے تھے۔سورج سوا نیزے پر ہی تھا اور یہ وہ وقت ہوتاتھا جب گلی میں مزدوراورآنے جانے والے شور شرابا کرتے ...

مزید پڑھیے

کردار کا ماتم

بیشتر لکھنے والے اس بات سے بے خبر کہ کبھی وہ بھی لکھنے والوں میں شامل ہو جائیں گے، پہلے پڑھنا شروع کرتے ہیں۔وہ بھی اس وقت سے پڑھ رہا تھا جب سے اس نے ہوش سنبھالا تھا۔اس کے خاندان کاعلم وادب کے میدان میں کئی نسلوں سے ڈنکا بجتا تھا۔قرب و جوار میں کون ایسا تھاجو ان کے مقام و رتبے سے ...

مزید پڑھیے

اجنبی شہر میں

طبیعت ذرا بوجھل تھی ‘انارکلی میں پھرتا پھراتامیں نیشل کالج آف آرٹس کے عین سامنے وولنر کے مجسمے کے ساتھ والی بنچ پر آبیٹھا۔اگست کی اس حبس زدہ شام نے میری سانسیں بے ترتیب کر رکھی تھیں۔میں نے خواہ مخواہ سامنے جھکی ہوئی توپ اور مجسمے پر غور کرناشروع کر دیا۔ سارا دن شور شرابے کے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5910 سے 6203