قومی زبان

جو ہوا جیسا ہوا اچھا ہوا

جو ہوا جیسا ہوا اچھا ہوا جب جہاں جو ہو گیا اچھا ہوا دکھ پہ میرے رو رہا تھا جو بہت جاتے جاتے کہہ گیا اچھا ہوا بات تھی پردے کی پردے میں رہی ٹل گیا اک حادثہ اچھا ہوا میری بگڑی داستاں میں دوستو ذکر ان کا جب ہوا اچھا ہوا اٹھتے اٹھتے ان کی نظریں جھک گئیں تم پہ عازمؔ تبصرہ اچھا ہوا

مزید پڑھیے

اک عشق ہے کہ جس کی گلی جا رہا ہوں میں

اک عشق ہے کہ جس کی گلی جا رہا ہوں میں اور دل کی دھڑکنوں سے بھی گھبرا رہا ہوں میں کر دے گا وہ معاف مرے ہر گناہ کو یہ سوچ کر گناہ کئے جا رہا ہوں میں چھوڑا کہیں کا مجھ کو نہ دنیا کے درد نے پھر بھی ترا کرم کہ جئے جا رہا ہوں میں راہ وفا میں مٹ گئے جب فاصلے سبھی پھر کیوں نگاہ یار سے شرما ...

مزید پڑھیے

جو ہوگا سب ٹھیک ہی ہوگا ہونے دو جو ہونا ہے

جو ہوگا سب ٹھیک ہی ہوگا ہونے دو جو ہونا ہے منہ دیکھے کی باتیں ہیں سب کس نے کس کو رونا ہے دل کس سے دکھ بانٹے اپنا کس سے اپنی بات کہے دل ہی ہے اک جس نے یارو درد مکمل ڈھونا ہے ہم بھی مٹی تم بھی مٹی پتلے ہیں سب مٹی کے اول مٹی آخر مٹی مٹی ہی میں سونا ہے مل کر بیٹھیں نفرت چھوڑیں پیار وفا ...

مزید پڑھیے

دوستوں کی بزم میں ساغر اٹھائے جائیں گے

دوستوں کی بزم میں ساغر اٹھائے جائیں گے چاندنی راتوں کے قصے پھر سنائے جائیں گے آج مقتل میں لگا ہے سرپھروں کا اک ہجوم پھر کسی قاتل کے جوہر آزمائے جائیں گے ذکر پھر گزرے زمانوں کا وہاں چھڑ جائے گا وقت کے چہرے سے پھر پردے اٹھائے جائیں گے چل پڑے گا پھر بیاں اک چاند سے رخسار کا یاد ...

مزید پڑھیے

دور ہے منزل تو کیا رستہ تو ہے

دور ہے منزل تو کیا رستہ تو ہے اک نظر اس نے مجھے دیکھا تو ہے چاند ہاتھوں میں نہیں تو کیا ہوا آسماں پر ہی سہی دکھتا تو ہے خوش اگر غیروں میں ہے تو خوش رہے وہ کہیں بھی ہو چلو اچھا تو ہے کچھ نہیں ہے اور تو غم ہی سہی اس بھری دنیا میں کچھ اپنا تو ہے آج وہ یوں ہی نہیں مجھ سے خفا کچھ گلہ تو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5845 سے 6203