میں ڈرتا ہوں
میں ڈرتا ہوں اپنے پاس کی چیزوں کو چھو کر شاعری بنا دینے سے روٹی کو میں نے چھوا اور بھوک شاعری بن گئی انگلی چاقو سے کٹ گئی اور خون شاعری بن گیا گلاس ہاتھ سے گر کر ٹوٹ گیا اور بہت سی نظمیں بن گئیں میں ڈرتا ہوں اپنے سے تھوڑی دور کی چیزوں کو دیکھ کر شاعری بنا دینے سے درخت کو میں نے ...