ٹھیک ہوا جو بک گئے سینک مٹھی بھر دیناروں میں
ٹھیک ہوا جو بک گئے سینک مٹھی بھر دیناروں میں ویسے بھی تو زنگ لگا تھا پشتینی ہتھیاروں میں سرد نسوں میں چلتے چلتے گرم لہو جب برف ہوا چار پڑوسی جسم اٹھا کر جھونک آئے انگاروں میں کھیتوں کو مٹھی میں بھرنا اب تک سیکھ نہیں پایا یوں تو میرا جیون بیتا سامنتی عیاروں میں کیسے اس کے چال ...