قومی زبان

میڈیکل ٹیسٹ

دو ملازم ایک کالا اور گورا دوسرا دوسرا پیدل مگر پہلا سوار راہ وار تھے سول سرجن کی کوٹھی کی طرف دونوں رواں کیونکہ بیماری کی رخصت کے تھے دونوں خواست گار راہ میں دونوں کے باہم ہو گئی کچھ ہشت مشت کوکھ میں کالے کی اک مکا دیا گورے نے مار صدمہ پہنچا جس سے تلی کو بہت مسکین کی آ کے ...

مزید پڑھیے

موجودہ ترقی کا انجام

پوچھا جو کل انجام ترقیٔ بشر یاروں سے کہا پیر مغاں نے ہنس کر باقی نہ رہے گا کوئی انسان میں عیب ہو جائیں گے چھل چھلا کے سب عیب و ہنر

مزید پڑھیے

ریفارم کی حد

دھونے کی ہے اے رفارمر جا باقی کپڑے پہ ہے جب تلک کہ دھبا باقی ہے دھو شوق سے دھبے کو پہ اتنا نہ رگڑ دھبا رہے کپڑے پہ نہ کپڑا باقی

مزید پڑھیے

تقاضائے سن

حالیؔ کو جو کل فسردہ خاطر پایا پوچھا باعث تو ہنس کے یہ فرمایا رکھو نہ اب اگلی صحبتوں کی امید وہ وقت گئے اب اور موسم آیا

مزید پڑھیے

سکوت درویش جاہل

مصروف جو یوں وظیفہ خوانی میں ہیں آپ خیر اپنی سمجھتے بے زبانی میں ہیں آپ بولیں کچھ منہ سے یا نہ بولیں حضرت معلوم ہے ہم کو جتنے پانی میں ہیں آپ

مزید پڑھیے

گھر ہے وحشت خیز اور بستی اجاڑ

گھر ہے وحشت خیز اور بستی اجاڑ ہو گئی ایک اک گھڑی تجھ بن پہاڑ آج تک قصر امل ہے ناتمام بندھ چکی ہے بارہا کھل کھل کے پاڑ ہے پہنچنا اپنا چوٹی تک محال اے طلب نکلا بہت اونچا پہاڑ کھیلنا آتا ہے ہم کو بھی شکار پر نہیں زاہد کوئی ٹٹی کی آڑ دل نہیں روشن تو ہیں کس کام کے سو شبستاں میں اگر ...

مزید پڑھیے

عشق کو ترک جنوں سے کیا غرض

عشق کو ترک جنوں سے کیا غرض چرخ گرداں کو سکوں سے کیا غرض دل میں ہے اے خضر گر صدق طلب راہرو کو رہنموں سے کیا غرض حاجیو ہے ہم کو گھر والے سے کام گھر کے محراب و ستوں سے کیا غرض گنگنا کر آپ رو پڑتے ہیں جو ان کو چنگ و ارغنوں سے کیا غرض نیک کہنا نیک جس کو دیکھنا ہم کو تفتیش دروں سے کیا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5263 سے 6203