حسن ہے جان غزل اور عشق ایمان غزل
حسن ہے جان غزل اور عشق ایمان غزل کائنات شعر میں ہے خوب سامان غزل سچ کہا ہے آفتاب آمد دلیل آفتاب جز غزل دیکھا نہیں ہے اور عنوان غزل رند ہے ساغر بدست اور پارسا مست الست سایہ افگن سر پہ دونوں کے ہے دامان غزل تلخیٔ پند و نصائح بھی گوارا ہو گئی حضرت واعظ بھی ہیں ممنون احسان ...