قومی زبان

ہر سانس میں خود اپنے نہ ہونے کا گماں تھا

ہر سانس میں خود اپنے نہ ہونے کا گماں تھا وہ سامنے آئے تو مجھے ہوش کہاں تھا کرتی ہیں الٹ پھیر یوں ہی ان کی نگاہیں کعبہ ہے وہیں آج صنم خانہ جہاں تھا تقصیر نظر دیکھنے والوں کی ہے ورنہ ان کا کوئی جلوہ نہ عیاں تھا نہ نہاں تھا بدلی جو ذرا چشم مشیت کوئی دم کو ہر سمت بپا محشر فریاد و ...

مزید پڑھیے

ان کی محفل میں ہمیشہ سے یہی دیکھا رواج

ان کی محفل میں ہمیشہ سے یہی دیکھا رواج آنکھ سے بیمار کرتے ہیں تبسم سے علاج میں جو رویا ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے حسن کی فطرت میں شامل ہے محبت کا مزاج میری خاطر خود اٹھاتے ہیں وہ تکلیف کرم کون رکھتا ورنہ مجھ جیسے گنہ گاروں کی لاج میرے ہونے اور نہ ہونے پر ہی کیا موقوف ہے موت ...

مزید پڑھیے

زندگی کے حسیں بہانے سے

زندگی کے حسیں بہانے سے موت ملتی رہی زمانے سے موسم گل خزاں مزاج سہی مر کے نکلیں گے آشیانے سے عشق کی آگ اے معاذ اللہ نہ کبھی دب سکی دبانے سے رزم دیر و حرم سے تنگ آ کر دل لگایا شراب خانے سے فائدہ کیا ہے بے شعوروں کو نغمۂ آرزو سنانے سے جب زمانے کا غم اٹھا نہ سکے ہم ہی خود اٹھ گئے ...

مزید پڑھیے

طے ہو گیا ہے مسئلہ جب انتساب کا

طے ہو گیا ہے مسئلہ جب انتساب کا اب یہ بھی کوئی کام ہے لکھنا کتاب کا کھایا ہے سیر ہو کے خیالی پلاؤ آج پانی پھر اس کے بعد پیا ہے سراب کا دیکھی ہے ایک فلم پرانی تو یوں لگا جیسے کہ کوئی کام کیا ہے ثواب کا شوگر نہ ہو کسی بھی مسلماں کو اے خدا مشکل سا اک سوال ہے یہ بھی حساب کا انورؔ مری ...

مزید پڑھیے

ماہر امراض چشم

میں ان سے پوچھا صاحب اس کی کیا تدبیر کریں جس کی آنکھوں کو لپکا ہے دل پر زخم لگانے کا کہنے لگے وہ انورؔ صاحب آپ بھی کتنے بھولے ہیں میرے پاس اٹھا لائے ہیں کیس زنانے تھانے کا

مزید پڑھیے

درد و درماں

یہی درماں ہے میری اقتصادی تیرہ بختی کا مرے اندر کوئی پھوٹے کرن خود احتسابی کی مری منصوبہ بندی میں چھپی ہے قرض کی دیمک ''مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی''

مزید پڑھیے

تازہ خبر

جائیں گے قافلے بھی بہر طور اسی طرف اور ان کے ساتھ ساتھ لٹیرے بھی جائیں گے انورؔ خدا کرے کہ یہ سچی نہ ہو خبر اکیسویں صدی میں وڈیرے بھی جائیں گے

مزید پڑھیے

سپر مین

میں نے کہا کہ آپ نے روک لیا ہے کیوں ہمیں اس نے کہا تم ایسی بات اپنی زباں پہ لائے کیوں تم تو ہو صرف آدمی ہم ہیں پولس کے آدمی بیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم کوئی گزر کے جائے کیوں

مزید پڑھیے
صفحہ 5101 سے 6203