تول کے دیکھو
خاتون (پھل فروش سے): ’’تم نے میرے بیٹے سے دو کلو آموں کے پیسے وصول کئے ہیں۔ لیکن جب میں نے آموں کا وزن کیا تو وہ صرف ایک کلو نکلے، پھل فروش: ’’محترمہ! ذرا اپنے بیٹے کو بھی تول کر دیکھ لیں‘‘۔
خاتون (پھل فروش سے): ’’تم نے میرے بیٹے سے دو کلو آموں کے پیسے وصول کئے ہیں۔ لیکن جب میں نے آموں کا وزن کیا تو وہ صرف ایک کلو نکلے، پھل فروش: ’’محترمہ! ذرا اپنے بیٹے کو بھی تول کر دیکھ لیں‘‘۔
فٹ بال کے دو کھلاڑی باتیں کر رہے تھے ایک بولا۔ ’’میں نے ایک دن فٹ بال اتنی اونچی پھینکی کہ پورے دو گھنٹے بعد واپس آئی۔‘‘ دوسرا بولا: یہ تو کچھ بھی نہیں ہے میں نے ایک دن فٹ بال اتنی اونچی پھینکی کہ وہ دو دن بعد واپس آئی اور اس کے ساتھ ایک پرچی بھی تھی۔ جس پر لکھا تھا کہ یہ فٹ بال ...
استاد (شاگرد سے) ’’بتاؤ! اورنگ زیب عالمگیر کی حکومت کہاں تک تھی؟‘‘ شاگرد: ’’جناب! صفحہ نمبر 15 سے صفحہ نمبر 18 تک‘‘۔
ایک آدمی اپنے گھر کے سامنے مٹی میں لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔ آخر دو تین معززین نے اسے روک کر پوچھا۔ ’’تم کس مصیبت میں مبتلا ہو؟‘‘ اس نے جواب دیا۔ ’’تم جاہل کیا جانو۔ میں اس فلسفے پر عمل کر رہا ہوں کہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے۔‘‘
ایک آدمی مینڈک پر تجربہ کر رہا تھا۔ اس نے مینڈک کو میز پر رکھا اور اس کے قریب جاکر تالی بجائی۔ مینڈک زور سے اچھلا۔ اس نے مینڈک کی ایک ٹانگ کاٹ دی۔ پھر اس کے قریب جاکر تالی بجائی۔ مینڈک ذرا سا اچھا اور گر پڑا۔ اب اس نے مینڈک کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی اور قریب جاکر تالی بجائی۔ اس بار ...
ایک بچہ ٹارچ سے کتاب پر روشنی ڈال رہا تھا۔ ماں نے دیکھ کر پوچھا۔ ’’یہ تم کتاب پر روشنی کیوں ڈال رہے ہو؟‘‘ بچے نے جواب دیا۔ ’’امی کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ اس مضمون پر روشنی ڈالئے۔‘‘
تم اٹھارہویں صدی کے سائنسدانوں کے متعلق کیا جانتے ہو؟‘‘ استاد نے بچوں سے پوچھا۔ ’’جناب سب مرگئے۔‘‘ ایک بچے نے جواب دیا۔
استاد: ’ناک میں دم کرنا‘ کو جملے میں استعمال کریں۔ شاگرد: عتیق کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، مولوی صاحب نے دعا پڑھ کر نام میں دم کر دیا۔
جغرافیہ ماسٹر: رام ناتھ زمین گول ہے اس کی تین دلیلیں دو۔ رام ناتھ: (کھڑے ہو کر) کتاب میں لکھا ہے۔ آپ بھی کہتے ہیں کہ ’’زمین گول ہے‘‘ اور میں بھی آپ کی رائے سے اتفاق کرتا ہوں۔ (گویا ان تینوں کے ماننے کو اس نے تین دلیلیں قرار دیں)
سائنس کے استاد نے طلبہ کو دودھ کے عنوان پر مضمون لکھنے کو کہا۔ مضمون کے بارے میں استاد نے ہدایت دی کہ اسے کم ازکم چار صفحات پر مشتمل ہونا چاہئے۔ ایک شاگرد نے تھوڑی دیر بعد ہی ایک صفحہ لکھ کر استاد کو دکھایا تو استاد نے ناراضگی سے کہا۔ ’’نالائق میں چار صفحے لکھنے کو کہا ...