قومی زبان

تانک جھانک

داخلہ اس نے کالج میں کیا لے لیا لڑکیوں میں بڑا معتبر ہو گیا کھڑکیوں سے نظر اس کی ہٹتی نہیں میرا بیٹا تو بالغ نظر ہو گیا

مزید پڑھیے

مر گیا

شاعروں نے رات بھر بستی میں واویلا کیا داد کے ہنگامہ سے پورا محلہ ڈر گیا اک ضعیفہ اپنے بیٹے سے یہ بولی اگلے روز رات کیسا شور تھا کیا کوئی شاعر مر گیا

مزید پڑھیے

یہ ہماری عید ہے

ہماری عید ہے ہم ہر طرح منائیں گے ہمارا شیخ کے فتوے پہ اعتبار نہیں ہمارے ڈپٹی کمشنر نے چاند دیکھا ہے ہمیں خبر ہے کہ وہ غیر ذمہ دار نہیں

مزید پڑھیے

آگاہی

ہمارے علم نے بخشی ہے ہم کو آگاہی یہ کائنات ہے کیا اس زمیں پہ سب کیا ہے مگر بس اپنے ہی بارے میں کچھ نہیں معلوم مروڑ کل سے جو معدے میں ہے سبب کیا ہے

مزید پڑھیے
صفحہ 4887 سے 6203