قومی زبان

عندلیب

اے عندلیب زیب چمن زینت چمن ہمدم قلق نصیبوں کی الفت کے ماروں کی شیریں تری نوا ہے اگرچہ ہے پر خروش دل کش تری صدا ہے اگرچہ ہے دل خراش سازوں میں ہے وہ بات کہاں جو کہ تجھ میں ہے الفت کہاں ہے ان کو کسی سے کہاں ہے لاگ ہے ہے کسی کے سوز سے ان کو کہاں ہے ساز بے شبہ ان میں لحن ہے اک خاص طور ...

مزید پڑھیے

تنہائی

مجھ سا تنہا نہیں دنیا میں خدایا کوئی میں نہ اپنا ہوں کسی کا بھی نہ میرا کوئی کیا ملا مجھ کو چہل سالہ رفاقت کرکے اب کسی پر نہ کرے آہ بھروسا کوئی تابش ہجر نے دل کی یہ بنا دی صورت جیسے ہو دھوپ میں تپتا ہوا صحرا کوئی آتش شوق کی اٹھتی ہیں کچھ ایسی لہریں جس طرح آگ کا بھڑکا ہوا دریا ...

مزید پڑھیے

تصویر خیالی

جب اندھیرا ہوا ہر سو ہوئی خلقت خاموش جب تعقل سے گئی چھوٹ حکومت کی عناں مٹ چلا تھا ترے ارمان کا جب جوش و خروش صبر کا یاس نے جب آن کے پکڑا داماں غم کے باعث ہوا جب مثل شب تار دماغ دل میں اور عقل میں برپا ہوئی جنگ و تکرار لہریں لینے لگا جس وقت تمنا کا چراغ یاس کا دیو جب آ کر ہوا سینے پہ ...

مزید پڑھیے

اس وہم کی انتہا نہیں ہے

اس وہم کی انتہا نہیں ہے سب کچھ ہے مگر خدا نہیں ہے کیا اس کا سراغ کوئی پائے جس چیز کی ابتدا نہیں ہے کھلتا ہی نہیں فریب ہستی کچھ بھی نہیں اور کیا نہیں ہے اس طرح ستم وہ کر رہے ہیں جیسے میرا خدا نہیں ہے تم خوش ہو تو ہے مجھے ندامت ہر چند مری خطا نہیں ہے دیکھو تو نگاہ واپسیں کو اس ایک ...

مزید پڑھیے

غلط ہے دل پہ قبضہ کیا کرے گی بے خودی میری

غلط ہے دل پہ قبضہ کیا کرے گی بے خودی میری یہ جنس مشترک ہے جو کبھی ان کی کبھی میری حجاب اٹھتے چلے جاتے ہیں اور میں بڑھتا جاتا ہوں کہاں تک مجھ کو لے جاتی ہے دیکھوں بے خودی میری توہم تھا مجھے نقش دوئی کس طرح مٹتا ہے نقاب رخ الٹ کر اس نے صورت کھینچ دی میری ادھر بھی اڑ کے آ خاکستر دل ...

مزید پڑھیے

بیکار یہ غصہ ہے کیوں اس کی طرف دیکھو

بیکار یہ غصہ ہے کیوں اس کی طرف دیکھو آئینے کی ہستی کیا تم اپنی طرف دیکھو محدود ہے نظارہ جب ہیں یہی دو عالم یا اپنی طرف دیکھو یا میری طرف دیکھو ملنے سے نگاہوں کے کیا فائدہ ہوتا ہے یہ بات میں سمجھا دوں تم میری طرف دیکھو منہ پھیر لیا سب نے بیمار کو جب دیکھا دیکھا نہیں جاتا وہ تم جس ...

مزید پڑھیے

دیکھ کر ہر در و دیوار کو حیراں ہونا

دیکھ کر ہر در و دیوار کو حیراں ہونا وہ مرا پہلے پہل داخل زنداں ہونا قابل دید ہے اس گھر کا بھی ویراں ہونا جس کے ہر گوشہ میں مخفی تھا بیاباں ہونا جی نہ اٹھوں گا ہے بیکار پشیماں ہونا جاؤ اب ہو چکا جو کچھ تھا مری جاں ہونا واہمہ مجھ کو دکھاتا ہے جنوں کے ساماں نظر آتا ہے مجھے گھر کا ...

مزید پڑھیے

جلوہ دکھلائے جو وہ اپنی خود آرائی کا

جلوہ دکھلائے جو وہ اپنی خود آرائی کا نور جل جائے ابھی چشم تماشائی کا رنگ ہر پھول میں ہے حسن خود آرائی کا چمن دہر ہے محضر تری یکتائی کا اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حسن بھولتا ہی نہیں عالم تری انگڑائی کا اف ترے حسن جہاں سوز کی پر زور کشش نور سب کھینچ لیا چشم تماشائی کا دیکھ ...

مزید پڑھیے

پرتو حسن کہیں انجمن افروز تو ہو

پرتو حسن کہیں انجمن افروز تو ہو دل پر داغ مرا مایۂ صد سوز تو ہو کم سے کم کوئی تو ساماں ترے آنے کا کروں اطلس‌ چرخ تو ہو بستر گل دوز تو ہو رنگ پیراے چمن جوش میں کلیاں چٹکیں کھول دے بند نقاب آج کہ نو روز تو ہو دل میں پیوست نہ ہو جو وہ نظر ہی کیا ہے تیر ترکش میں اگر ہو تو جگر دوز تو ...

مزید پڑھیے

ایک ہی خط میں ہے کیا حال جو مذکور نہیں

ایک ہی خط میں ہے کیا حال جو مذکور نہیں دل تو دل عشق میں سادہ ورق طور نہیں ایک ہم ہیں کہ کسی بات کا مقدور نہیں ایک وہ ہیں کہ کسی رنگ میں مجبور نہیں امتحاں گاہ محبت نہیں گل زار خلیل کون ایسا ہے جو زخموں سے یہاں چور نہیں نزع کا وقت ہے بیٹھا ہے سرہانے کوئی وقت اب وہ ہے کہ مرنا ہمیں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4795 سے 6203