شاعر اعظم
کل اک ادیب و شاعر و ناقد ملے ہمیں کہنے لگے کہ آؤ ذرا بحث ہی کریں کرنے لگے یہ بحث کہ اب ہند و پاک میں وہ کون ہے کہ شاعر اعظم جسے کہیں میں نے کہا جگرؔ تو کہا ڈیڈ ہو چکے میں نے کہا کہ جوشؔ کہا قدر کھو چکے میں نے کہا فراقؔ کی عظمت پہ تبصرہ بولے فراقؔ شاعر اعظم ارا ررا میں نے کہا ندیمؔ ...